?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے جاری مذاکرات میں سپیشل ٹیکنالوجی زونز اور صنعتی زونز کو دی گئی مراعات کو مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 2035ء تک تمام مراعات کے خاتمے کا ایک جامع پلان تیار کرنا ہوگا جو رواں سال کے آخرتک مکمل کرکے پیش کیا جانا لازمی ہے، یہ پلان پاکستان کو آئی ایم ایف کے ساتھ جاری معاہدے کے تحت مرتب کرنا ہوگا تاکہ مالیاتی نظم و ضبط اور محصولات میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے تحت ترتیب دیا جا رہا ہے جس کے باعث حکومت کو تمام مالیاتی اہداف ہر صورت حاصل کرنا ہوں گے، آئندہ بجٹ میں کسی بڑے ترقیاتی منصوبے کو شامل کرنا اور اس کی تکمیل یقینی بنانا ممکن نہیں ہوگا کیوں کہ بجٹ خسارے اور مالیاتی پابندیوں کے باعث حکومت کو کفایت شعاری کی پالیسی اپنانا پڑے گی۔
علاوہ ازیں عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے ٹیکس بڑھانے کیلئے حکومت سے مزید سخت اقدامات کا بھی مطالبہ کیا ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کہتے ہیں کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جب کہ اسی حوالے سے ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے یہ تجویز دی گئی ہے کہ ٹیکس نا دہندگان کے خلاف مزید سخت اقدامات کیے جائیں، ٹیکس حکام کے اختیارات کے استعمال میں اضافے کرتے ہوئے شفافیت کو بھی یقینی بنایا جائے، ٹیکس چوری روکنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال مزید بڑھایا جائے۔
ذرائع وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی او ایس پر ٹیکس چوری کا جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ٹیکس چوری پر جرمانے کے ساتھ فوجداری مقدمات درج کرنے کا بھی مظالبہ سامنے آیا ہے، اس کے علاوہ سولر پینلز سمیت تمام ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اسی طرح کھاد، اسپرے اور زرعی آلات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنےکی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔


مشہور خبریں۔
کیلیفورنیا میں فائرنگ اور یرغمالی کے واقعات/ 5 افراد ہلاک
?️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:امریکہ کے صوبے کیلیفورنیا میں فائرنگ اور یرغمال بنائے جانے کے
جولائی
آسمانی کتابوں کی توہین آزادی بیان کے خلاف ہے؟ ڈنمارک کی وزیراعظم کا کیا کہنا ہے؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: ڈنمارک کیوزیر اعظم نے واضح کیا کہ آسمانی کتابوں کی
اگست
واشنگٹن اور تہران سمجھوتے کے اسرائیل پر اثرات
?️ 25 مئی 2026 سچ خبریں:ایک صہیونیست مصنف اور تجزیہ کار بین درر یمینی نے
مئی
شام کے پاس عرب لیگ میں اپنی نشست دوبارہ حاصل کرنے کے لیے کافی ووٹ ہیں: اردن
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شام
مئی
اسرائیل کا امریکی کانگریس پر مکمل کنٹرول
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حالیہ انٹرویو میں
دسمبر
عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی جیل میں ملاقات
?️ 26 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ
مئی
فلسطینی قیدیوں کے لیے بین الاقوامی حمایت کا مطالبہ
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ
اگست
لاطینی امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ کون ہے؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: وینزویلا کے وزیر دفاع نے ماسکو میں سکیورٹی اجلاس میں
اگست