آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پیٹرولیم لیوی میں اضافہ، 55 روپے کی بُلند ترین سطح پر

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے کے بعد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں فی لیٹر 5 روپے کا اضافہ کردیا جس کے بعد یہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

پیٹرول کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا گیا، گزشتہ روز پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 50 روپے سے بڑھا کر 55 روپے کردی گئی، جس کا اطلاق آج سے ہوگیا۔

حکومت نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جارہا جبکہ ڈیزل ساڑھے 7 روپے مہنگا کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ چند روز کے دوران ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے تین ڈالر کا اضافہ اوگرا نے رپورٹ کیا ہے، اسی طرح سے پیٹرول کی قیمت میں بھی رجحان اوپر کا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکشن کے مطابق پیٹرول کی زیادہ سے زیادہ ایکس مل قیمت فروخت 187.80 روپے ہے جبکہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 55 روپے عائد کیے گئے ہیں۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو محمد سہیل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ جولائی کے وسط میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس سے قبل ایک اور شرط پوری کر دی گئی ہے، پاکستان نے ایکس مل قیمت میں ساڑھے 7 روپے کمی کے باوجود پیٹرول کی قیمت 262 روپے فی لیٹر برقرار رکھی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کو بڑھا کر 55 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 25 جون کو وزیر خزانہ نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی آرڈیننس میں ترمیم پیش کی تھی جو کہ قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کرلی تھی۔

ترمیم کے تحت پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی حد 50 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کردی گئی تھی، جس کے بعد وفاقی حکومت کو 60 روپے فی لیٹر تک لیوی عائد کرنے کا اختیار مل گیا۔

واضح رہے کہ کہ گزشتہ روز (30 جون) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظامات (ایس بی اے) پر عملے کی سطح کا معاہدہ ہوگیا تھا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اس کا اعلان قرض دہندہ ادارے کی جانب سے کیا گیا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ’آئی ایم ایف کے عملے اور پاکستانی حکام نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کی حمایت کے لیے پالیسیوں پر عملے کی سطح پر معاہدہ کیا ہے‘۔

آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ نئے اسٹینڈ بائی انتظامات حالیہ بیرونی جھٹکوں سے معیشت کو مستحکم کرنے، میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے، کثیرالجہتی اور دوطرفہ شراکت داروں سے فنانسنگ کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرنے میں حکام کی فوری کوششوں کی حمایت کرے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ایس بی اے پاکستانی عوام کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کے لیے ملکی آمدنی کو بہتر بنانے اور محتاط اخراجات پر عمل درآمد کے ذریعے سماجی اور ترقیاتی اخراجات کے لیے جگہ بھی پیدا کرے گا۔

مشہور خبریں۔

ترکی اور اسرائیلی حکومت کے لیے دو اہم علاقائی چیلنجز پر ایک نظر

?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے حکام امریکی دباؤ کے ذریعے شام کے

فلسطین پر قبضہ پچھلی صدی میں کسی قوم کے خلاف سب سے بڑی جارحیت 

?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں کیوبا کے مستقل نمائندے پیڈرو لوئیس پیڈرسن کوئسٹا

نیلم منیر نے نکاح کی تصاویر شیئر کردیں

?️ 4 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ نیلم منیر نے مایوں کی تقریب

کولمبیا نے صیہونی حکومت کو کوئلے کی برآمد بند کی

?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے اسرائیل کو کوئلے کی

سحر حیات نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

?️ 14 جون 2021لاہور (سچ خبریں)ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعدادکے حوالے سے  پاکستان  کی

اسرائیل غزہ میں نسلی صفایا کر رہا ہے: ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم

?️ 3 فروری 2026سچ خبریں:ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم نے تصدیق کی ہے کہ صہیونی

چین کہاں کہاں امریکہ کے لیے خطرہ ہے؟

?️ 2 جولائی 2023سابق امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ کیوبا میں چینی فوجی اڈوں

اقوام متحدہ کے ماہرین کی غزہ میں طبی عملے کے منظم قتل عام پر انتباہی بیان

?️ 14 اگست 2025اقوام متحدہ کے ماہرین کی غزہ میں طبی عملے کے منظم قتل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے