?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کے ساتھ 7ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے لیے تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں اور رواں ماہ آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس میں ان معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بیان آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے 7ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے لیے 25 ستمبر کو مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب کیے جانے کے بعد جاری کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں اور ملکی معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی کے رجحان سے عام آدمی کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے اور پالیسی ریٹ میں کمی سے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے لیے7 ارب ڈالرز کے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے نئے قرض پروگرام کی منظوری کی راہ ہموار ہو گئی ہے اور عالمی مالیاتی ادارے کے ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو شیڈول کردیا گیا ہے۔
ترجمان آئی ایم ایف نے بتایا کہ پاکستان نے ترقیاتی شراکت داروں سے درکار ضروری مالی یقین دہانیاں حاصل کرلی ہیں اور آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی منظوری کا جائزہ لیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فوجیوں کی تشویشناک ذہنی حالت
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے فلسطین کی موجودہ صورتحال
اکتوبر
رکن پنجاب اسمبلی نوید علی کو گرفتار کر لیا گیا
?️ 26 مئی 2021پنجاب (سچ خبریں) جسٹس شہرام سرور نے نوید علی کی عبوری ضمانت
مئی
بے لگام سوشل میڈیا نے ہمارے ساتھ کیا کیا؟ طلال چوہدری کی زبانی
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے
جولائی
یوٹیوب نے روس کی طرف جھکاؤ رکھنے والے یوکرائنی چینلز کو کیا بند
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں: یوکرین پر روس اور مغرب کے درمیان کشیدگی کے درمیان
فروری
اشرف غنی اگر وزیر اعظم کی بات مان لیتے تو آج حالات ایسے نہ ہوتے
?️ 24 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ
اگست
27 فروری پاکستان کے پرامن قوم ہونے کا ثبوت ہے، آئی ایس پی آر
?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج
فروری
بڑی دیر سے آئے برخوردار
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: بائیڈن حکومت کی جانب سے سعودی عرب کو امریکہ کے
جولائی
امریکہ ترقی پذیر ملک بنتا جا رہا ہے:اقوام متحدہ
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے تازہ ترین اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ امریکہ ایک
ستمبر