🗓️
لاہور: (سچ خبریں) الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے تحت تمام امیدواروں کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کیا جائے گا، کسی امیدوار کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کی جائیں گی۔
ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آئی جی پولیس نے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن سیکیورٹی دینے کا یقین دلایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والےاداروں سے بھی مدد لی جائے گی، پنجاب میں پچاس ہزار کے قریب پولنگ اسٹیشن ڈھائی لاکھ سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آرو اور ڈی آر او کے افس میں کاغذات نامزدگی بھجوا دیے گئے ہیں، امیدوران ان کے آفس سے فارم حاصل کرکے بائیس دسمبر تک جمع کروا سکتے ہیں۔
انوہں نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت تمام امیدواروں کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کیا جائے گا، کسی امیدوار کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہ اترنے والا الیکشن لڑنے کے لیے اہل نہیں ہوگا ۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔
امیدوار آج صبح ساڑھے 8 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا عمل آج 20 دسمبر سے 22 دسمبر تک جاری رہے گا۔
قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار 30 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار 20 ہزار روپے فیس جمع کرائیں گے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ سائبر اسپیس میں خطرناک کھیل کھیل رہا ہے:روس
🗓️ 12 جون 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کے ایک سینئر سائبر ماہر نے امریکہ
جون
وزیر اعظم عمران خان نے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا
🗓️ 26 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی حکومت کو کمزور
نومبر
شام کے معاملے کو حل کرنے کے لیے اردن کی نئی تجویز
🗓️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:اردن کی وزارت خارجہ نے عرب ممالک کی شرکت اور اقوام
مارچ
پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرہیں، فیصل جاوید
🗓️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید کا کہنا
جون
سلامتی اور قبضہ ایک ساتھ ہیں: سید حسن نصراللہ
🗓️ 30 اپریل 2022سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر
اپریل
سدھارتھ شکلا کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
🗓️ 2 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)سدھارتھ شکلا کی موت کو ایک ماہ ہوگیا ہے وہ
اکتوبر
صیہونی حملہ سے نابلس میں فلسطینی نوجوان کی شہادت
🗓️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: شہاب خبررساں ایجنسی نے مغربی کنارے میں واقع نابلس میں
ستمبر
بنوں میں پولیو ٹیموں پر حملوں کے بعد پولیس کی ہڑتال
🗓️ 12 ستمبر 2024بنوں: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو کے قطرے
ستمبر