?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ صدر منظوری دیں گے؟ جو لوگ سندھ کے پانی کو سیاست کا موضوع سمجھتے ہیں وہ حقیقت سے لاعلم ہیں، کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ آئین پاکستان میں کہیں نہیں لکھا کہ صدر منظوری دیں گے۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری صاحبہ کے بیان پر افسوس ہوا۔ کیا آپ نے آئین پڑھا ہے، کیا آپ کو آئین پڑھنا آتا ہے؟۔ مسلم لیگ (ن) میں کچھ نا سمجھ لوگ ہیں جو آئین پڑھتے نہیں اور بیان دے دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کو پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو بیٹھ کر حل کریں نہ کہ غلط بیانات دیں۔
کوئی عقلمند انسان عظمیٰ بخاری جیسا بیان نہیں دے سکتا۔
بلاول بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب میں تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت کینال منصوبے کو بننے نہیں دیا جائے گا۔بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم شہباز کے ساتھ نہیں بلکہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔بلاول بھٹو نے جلسے کے دوران سندھ کے بڑے مسئلے پرکینالزپرواضح پالیسی بیان دیا۔پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر چولستان کینال منصوبے کی مخالفت کی ہے، 18 اپریل کو تمام ایشوز پر حیدرآباد میں جلسہ کریں گے۔
پانی کے بارے میں ابھی تک پنجاب حکومت واضح نہیں کر سکی کہ پانی کہاں سے آئیگا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ7 کروڑ لوگ اور ان کی معیشت کے مسئلے کو آپ سیاست کہہ رہی ہیں؟۔پیپلز پارٹی کسی صورت کینالز نہیں بننے دے گے۔بیرونی ہاتھ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہم کسی صورت ملک کو نقصان پہنچنے نہیں دیں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے جو لوگ افراتفری چاہتے ہیں انہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا۔
شہید محترمہ بےنظیر بھٹونے کالا باغ ڈیم والے مسئلے پر دھرنا دیا تھا۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز واضح پیغام دیا پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔بلاول بھٹو نے ملک کے مسائل، خوشحالی اور سلامتی کی بات کی ہے۔ چاروں صوبوں کو مل کر چلنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ صوبائی خودمختاری کے اصول پر قائم رہی ہے۔این ایف سی ایوارڈ صدر مملکت آصف علی زرداری نے دیا۔ آصف علی زرداری نے ملک کے ہر کونے کی آواز کو سنا تھا اور کالا باغ ڈیم کے مسئلے پر فیصلہ دیا تھا۔ این ایف سی ایوارڈ کے بعد صوبائی خود مختاری پر بھی آصف علی زرداری کے دور میں کام ہوا تھا۔ خیبر پختونخوا ہ کا نام بھی آصف علی زرداری نے ہی رکھا تھا۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب: ’’سکندر‘‘ کی رہائی کے بدلے ہم کسی کو رہا نہیں کریں گے
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے ترجمان
مئی
کورونا کا سب سے بڑا وار، مزید 201 افراد انتقال کر گئے
?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا اب
اپریل
ضلع خیبر میں پاک فوج کا آپریشن، اہم دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید
?️ 8 نومبر 2022ضلع خیبر: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں
نومبر
شام میں قتل؛ جولانی اور عرب و مغربی حامی بے نقاب
?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: ابو محمد الجولانی، جسے ہر کوئی دہشت گرد گروہ تحریر
مارچ
وزارت خزانہ کی مہنگائی میں مزید کمی کی پیش گوئی
?️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کردی
مئی
اسرائیل اپنے وجود کے بحران سے دوچار
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی عوام مزاحمتی محاذ کا کہنا ہے کہ اس وقت صیہونی
اگست
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے133 ضمنی انتخاب کے شیڈول جاری کردیا ہے
?️ 26 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے133
اکتوبر
آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی
?️ 12 جون 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سیالکوٹ اورکوٹلی کا دورہ
جون