?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ مالی سال کے لیے مہنگائی کا سالانہ اوسط ہدف ساڑھے 7 فیصد اور معاشی شرح نمو کا ہدف 4 اعشاریہ 2 فیصد مقرر کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔
ڈان نیوز کے مطابق بجٹ دستاویز میں آئندہ مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کرنے، مہنگائی کا سالانہ اوسط ہدف 7.5 فیصد اور زرعی شعبے کا ہدف 4.5 فیصد مقرر کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔
اسی طرح نئے مالی سال کے لیے صنعتی شعبے کے لیے 4.3 فیصد، خدمات کے شعبے کا ہدف 4 فیصد، مجموعی سرمایہ کاری کا ہدف 14.7 فیصد، فکسڈ انویسٹمنٹ کے لیے 13 فیصد، پبلک بشمول جنرل گورنمنٹ انویسٹمنٹ کا ہدف 3.2 فیصد اور پرائیویٹ انویسٹمنٹ کا ہدف 9.8 فیصد کی تجاویز سامنے آئی ہیں۔
آئندہ مالی سال نیشنل سیونگز کا ہدف 14.3 فیصد مقرر کرنے، اہم فصلوں کا ہدف 6.7 اور دیگر فصلوں کا ہدف 3.5 فیصد، کاٹن جننگ 7 فیصد، لائیو اسٹاک 4.2 فیصد، جنگلات کا ہدف 3.5 فیصد اور فشنگ کا ہدف 3 فیصد مقرر کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔
اسی طرح نئے مالی سال کے لیے مینوفیکچرنگ کا ہدف 4.7 فیصد رکھنے، لارج اسکیل 3.5، اسمال اسکیل 8.9 اور سلاٹرنگ کا ہدف 4.3 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔
بجلی، گیس اور واٹر سپلائی کے لیے 3.5 فیصد کا ہدف مقررکرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جبکہ تعمیراتی شعبے کا ہدف 3.8 فیصد رکھنے، ہول سیل اینڈ ریٹیل ٹریڈ کا ہدف 3.9 فیصد، ٹرانسپورٹ، اسٹورریج اینڈ کمیونیکیشنز کا ہدف 3.4 فیصد رکھنے، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کا ہدف 5 فیصد مقرر کرنے اور فنانشل اینڈ انشورنس سرگرمیوں کا ہدف 5 فیصد رکھنے کی تجاویز ہیں۔
مشہور خبریں۔
سوڈان بحران کے حوالے سے سعودی عرب اور قطر کا موقف
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا
اپریل
مسلم لیگ (ن) کو میں اپنی شرائط پر ووٹ دوں گا، بلاول بھٹو
?️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا
فروری
ابھی نکاح ہوا ہے، رخصتی نہیں ہوئی، ادکاری چھوڑ رہی ہوں، یشمیرا جان
?️ 20 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار شبیر جان اور اداکارہ فریدہ شبیر
دسمبر
پنجاب میں 600 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی موجودگی کا انکشاف
?️ 23 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں تقریباً 600 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں
نومبر
غزہ میں صیہونی فوجیوں کی قتل گاہ کہاں ہے؟
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی صحافی نے غزہ کی پٹی کے خطرناک ترین علاقوں
دسمبر
حقیقت میں سانولی ہوں، میک اپ کی وجہ سے گوری نظر آتی ہوں، ندا یاسر
?️ 6 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و معروف میزبان ندا یاسر نے اعتراف کیا
مئی
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:گزشتہ رات 4 مارچ کو اسرائیلی مسلسل نویں ہفتے سڑکوں پر
مارچ
کیا احسن اقبال وزارت چھوڑنے والے ہیں؟ وجوہات
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: گزشتہ کئی دنوں سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر نون
جولائی