یوٹیوب پر طویل ویڈیو کا دلچسپ حصہ دکھانے والا اے آئی فیچر متعارف

🗓️

سچ خبریں: ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے پریمیم صارفین کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا نیا فیچر پیش کردیا۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے ( Jump Ahead ) نامی اے آئی ٹول پیش کردیا گیا، جس کی بدولت صارفین طویل ویڈیو کا دلچسپ حصہ دیکھ سکیں گے۔

یہ دراصل ویڈیو کو آگے یا پیچھے کرنے کا فیچر ہے جو اے آئی کی مدد سے صارف کو مطلوبہ ویڈیو کا وہ حصہ دکھائے گا جسے بہتر اور دلچسپ سمجھا جائے گا۔

فیچر کے تحت صارف بار بار ( Jump Ahead ) پر کلک کرنے پر ہر بار ویڈیو کے نئے دلچسپ حصے تک پہنچ پائیں گے۔

مذکورہ فیچر فوری طور پر صرف پریمیم صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے، یعنی یہ فیچر ماہانہ فیس ادا کرنے والے ہی استعمال کر سکیں گے، علاوہ ازیں اسے فوری طور پر صرف اینڈرائیڈ فون صارفین ہی استعمال کریں گے۔

اس سے پہلے کچھ دن قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ یوٹیوب کی جانب سے بھی فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام جیسے اے آئی ٹولز کی آزمائش شروع کردی گئی اور جلد ہی انہیں پیش کردیا جائے گا۔

خبریں ہیں کہ یوٹیوب پر بھی فیس بک اور واٹس ایپ جیسے اے آئی چیٹ بوٹ ٹولز دیے جائیں گے اور اسے کمپنی آسک اے آئی (Ask AI) کا نام دے گی اور مذکورہ فیچر کے تحت صارفین ہر ویڈیو سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں گے۔

اسی فیچر کے تحت صارفین کو بتایا جائے گا کہ مذکورہ ویڈیو کب اور کہاں بنائی گئی تھی، اس کے علاوہ دوسری معلومات بھی صارفین کو فراہم کی جائے گی لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آسک اے آئی ٹول کو کب تک یوٹیوب میں پیش کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

اسلامی مقدسات کے خلاف سازشوں سے نمٹنے کے لیے حجاز پارلیمنٹ کا قیام

🗓️ 5 فروری 2023سچ خبریں:درجنوں سعودی کارکنوں نے لندن میں سعودی سفارت خانے کے سامنے

افغان طالبان کا امن معاہدے کے متعلق اہم بیان

🗓️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات میں تیزی

شام میں جولانی کی منصوبہ بندی کیا ہے؟

🗓️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: احمد الشرع جو ابو محمد الجولانی کے نام سے جانا جاتا

صیہونی حکومت کے جرائم میں امریکہ برابر کا شریک

🗓️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ الدرج کے

جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائیوں میں نقائص کی نشاندہی

🗓️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے گزشتہ روز

حنا الطاف نے نیلم منیر کو مذہبی اداکارہ قرار دے دیا

🗓️ 24 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے نیلم منیر کو

پاکستان کو عظیم راستے پر گامزن کرنے کےلئے کوشاں ہیں: وزیر اعظم

🗓️ 31 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو

انگلینڈ میں 200 پناہ گزین بچے غائب

🗓️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی امیگریشن کے وزیر رابرٹ جینرک نے پارلیمنٹ میں ملکی قانون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے