گوگل کی جانب سے اے آئی ٹولز کی آزمائش

?️

سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی جانب سے امریکا سمیت محدود ممالک میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کی آزمائش شروع کردی گئی۔

تاہم ساتھ ہی آزمائش کے دوران اے آئی ٹولز کی جانب سے صارفین کو مضحکہ خیز اور خطرناک مشورے اور جوابات دیے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے، جس پر لوگ حیرانگی کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔

گوگل کی جانب سے سرچ انجن میں اے آئی اوور ویو نامی سرچ فیچر کی آزمائش شروع کی گئی ہے، جس کے تحت صارفین کو تمام مواد سے متعلق زیادہ معلومات فراہم کی جائے گی۔

فیچر کے تحت گوگل سرچ انجن کے بار پر جہاں تصاویر، ویڈیوز اور خبریں لکھی ہوئی دکھائی دیتی ہیں، وہیں سب سے پہلے اے آئی کا آپشن نظر آئے گا اور اس پر کلک کرنے سے متعلقہ مواد سے متعلق معلومات سامنے آجائے گی۔

یہی نہیں بلکہ فیچر کے تحت اے آئی اوور ویو گوگل پر وکی پیڈیا کی طرح تلاش کیے گئے موضوع کی مختصر سمری بھی فراہم کرے گا اور ساتھ ہی مواد سے متعلق مستند لنکس بھی فراہم کرے گا۔

اسی طرح گوگل کی جانب سے گوگل لینس میں بھی اے آئی ٹولز کی آزمائش شروع کردی گئی لیکن مذکورہ آزمائش امریکا سمیت دیگر چند ممالک میں کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ اے آئی ٹولز کی آزمائش کے دوران گوگل کی جانب سے مضحکہ خیز جوابات دیے جا رہے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کے مطابق سوال کرنے پر گوگل اے آئی بتاتا ہے کہ سابق امریکی صدر براک اوباما درحقیقت مسلمان ہیں اور وہ امریکا کے واحد مسلمان صدر رہے ہیں۔

اسی طرح گوگل اے آئی لوگوں کو یہ تجویز بھی دیتا ہے کہ اچھا پیزا بنانے کے لیے وہ گلو کا استعمال کرکے پیزا کے اوپر تمام چیزیں چپکا سکتے ہیں۔

اسی طرح ہی گوگل کی جانب سے ڈپریشن کا حل خودکشی بتایا جا رہا ہے اور ساتھ ہی مشورہ بھی دیا جا رہا ہے کہ ڈپریشن میں مبتلا شخص کس عمارت سے چھلانگ لگا سکتے ہیں۔

گوگل اے آئی ٹولز کی جانب سے عجیب اور مضحکہ خیز جوابات دیے جانے پر لوگ حیران ہیں اور ساتھ ہی گوگل پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

افغان حکام صرف پاکستان پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں: معید یوسف

?️ 13 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی

62 صهیونیست فوجیوں کی غزہ میں ہلاکت

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار ہارٹز نے تصدیق کی ہے کہ موجودہ میلادی سال کے

قطر دہشت گردی کا نمبر 1 حامی ہے:نیتن یاہو کا بیٹا

?️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی کابینہ تشکیل دینے کی تیاری کرنے والے بنیامین نیتن یاہو

فلسطین کی سنگین صورتحال پروزیر اعظم اور مہاتیرمحمد کا ٹیلیفونک رابطہ

?️ 17 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)فلسطین کی موجودہ سنگین صورتحال پر  وزیراعظم عمران خان سے

ہم شیخ جراح پر قبضہ کی اجازت نہیں دین گے

?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:   کچھ عرصے سے، اسرائیلی فوج مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ

ہسپتال میدان جنگ نہیں ہیں : اقوام متحدہ

?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس

ترکیہ کی تین اہم سیاسی جماعتیں غزہ کے مسودہ قانون کے خلاف

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: گزشتہ کچھ دنوں میں ترکی کے سرکاری عہدیداروں، خاص طور پر

پاکستان کا میڈیا وفد ایران روانہ

?️ 11 جون 2023سچ خبریں:اسلام آباد کے نیشنل جرنلسٹ کلب کے سربراہ انور رضا کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے