کیمسٹری کا نوبیل انعام تین سائس دانوں کو دینے کا اعلان

?️

سچ خبریں: سوئیڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے سال 2024 کا کیمسٹری کا نوبیل انعام ایک امریکی اور دو برطانوی سائنس دانوں کو دینے کا اعلان کردیا۔

اکیڈمی نے تینوں سائنس دانوں کو پروٹینز کے اسٹرکچر کو بہتر کرنے اور ان کے کام کو سمجھنے پر دیا۔

تینوں میں سے ایک امریکی سائنس دان ڈیوڈ بیکر کو نصف جب کہ دو برطانوی ماہرین ڈیمس ہاسابیس اور جان جمپر کو باقی نصف ایوارڈ دیا جائے گا۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے دونوں ماہرین کا تعلق گوگل مائنڈ نامی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی ادارے سے ہے اور دونوں ماہرین نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا استعمال کرتے ہوئے پروٹینز کے کئی نئے راز جانے، جس وجہ سے پروٹینز کے اسٹرکچر کی تحقیق میں پیش رفت ہوئی۔

کمیٹی کے مطابق گوگل مائنڈ سے تعلق رکھنے والے دونوں ماہرین نے اے آئی کی مدد سے ایسا کمپیوٹرائزڈ ماڈیول تیار کیا، جس سے پروٹینز سے متعلق نصف صدی کا راز حل ہوا اور تحقیق میں پیش رفت ہوئی۔

اسی طرح امریکی سائنس دان ڈیوڈ بیکرکی تحقیق سے یہ جاننے میں مدد ملی کہ کونسے پروٹینز زندگی کی بنیاد ہیں اور کیسے نئے پروٹینز تیار کیے جاسکتے ہیں۔

تینوں ماہرین کو رواں برس دسمبر کے آغاز میں ایوارڈ اور انعامی رقم سے نوازا جائے گا، امریکی سائنس دان کو انعام کی نصف جب کہ دونوں برطانوی ماہرین کو مشترکہ طور پر نصف رقم ملے گی۔

نوبیل کمیٹی ہر سال اکتوبر کے آغاز میں ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کرتی ہے اور جیتنے والوں کو دسمبر میں ایوارڈز فراہم کرتی ہے۔

سات اکتوبر کو کمیٹی نے طب کے نوبیل انعام کا اعلان کیا تھا، اس بار میڈیکل کا انعام دو امریکی ماہرین کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمیٹی نے 8 اکتوبر کو فزکس کے انعام کا اعلان کیا، اس بار فزکس کا انعام امریکی اور کینیڈا کے دو سائنس دانوں کو دیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

کوہستان کرپشن سکینڈل میں ہماری حکومت کا تاثر غلط جارہا ہے، عمران خان

?️ 27 جون 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) کوہستان میگاکرپشن سکینڈل میں ہماری حکومت کا تاثر غلط

حکومت کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہے

?️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پارلیمانی

امریکی کانگریس کو ایران کے ساتھ معاہدے کے خلاف متحرک کیا جائے: نیتن یاہو

?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے خلاف موجودہ امریکی

کوپ 28 کانفرنس: متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کوپ 28 کی دو روزہ عالمی موسمیاتی ایکشن سمٹ

مغربی تسلط کا دور ختم ہو ا: انگلینڈ کے سابق وزیر اعظم کا اعتراف

?️ 17 جولائی 2022سچ خبریں:    برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے اعتراف کیا

امیر ممالک غریب ملکوں کے عربوں ڈالر کے مقروض

?️ 8 جون 2023سچ خبریں:آلودہ گیسوں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی وجہ سے

ترکی اور سعودی عرب کی اہم ترین برآمدات اور درآمدات

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ جون

امریکہ اپنے اتحادیوں کو تنہا چھوڑ دیتا ہے: یروشلم پوسٹ

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:یروشلم پوسٹ نے یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ امریکہ نازک دنوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے