?️
سیؤل( سچ خبریں) بلیک بیری کے مطابق 4جنوری سے کمپنی پرانے موبائل فونز کے لیے اپنی سروسز ختم کردے گی۔ ایک دور میں انتہائی مقبول رہنے والے فون کی معروف کمپنی کے مطابق بلیک بیری 10 اور بلیک بیری 7.1 سافٹ ویئر یا اس سے پہلے کے فونز پر نیٹ ورکس یا وائی فائی کام نہیں کرے گا۔
کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 جنوری سے، بلیک بیری 10 اور بلیک بیری 7.1 سافٹ ویئر یا اس سے پہلے کے فونز پر نیٹ ورکس یا وائی فائی کام نہیں کرے گا۔بلیک بیری کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مزکورہ موبائل فونز اب ڈیٹا ،فون کال ، ٹیکسٹ میسجز بھیجنے یہاں تک کہ911 پر ہنگامی کال کرنے کے بھی قابل نہیں ہوں گے۔
بلیک بیری فون بھی کئی دیگر ٹیکنالوجیز کی طرح ختم ہونے جا رہا ہے جو کسی زمانے میں بیک وقت بہت ہی مشہور سروس تصور کیا جاتا تھا۔اس نے موبائل کی دنیا میں انقلاب کو آگے بڑھانے میں مدد کی اور کاروبار میں ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا۔اگرچہ بلیک بیری کو پہلے بھی متعدد بار ناکارہ قرار دیا جا چکا ہے لیکن اس تازہ ترین اقدام کا مطلب یہ ہے کہ یہ فونز اب خود ہی کام کرنا چھوڑ دیں گے۔
2016 میں جب بڑے پیمانے پر بلیک بیری کی جگہ ایپل اور دیگر اسمارٹ فونز نے لے لی تو کمپنی نے فونز سے ہٹ کر سافٹ ویئر بنانے کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ وہ کمپنیوں اور حکومتوں کو سکیورٹی ٹولز فراہم کرنے پر توجہ دے گی۔کمپنی نے بلیک بیری برانڈ کو دوسری کمپنیوں کو فروخت کر دیا جنہوں نے اس نام سے ڈیوائسز بنائی ہیں۔


مشہور خبریں۔
یوکرین جنگ میں اب تک 38 بلین ڈالر کی امریکی امداد
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین روس جنگ
جون
جنوبی غزہ کے فلسطینی ڈاکٹروں اور بیماروں کی اپیل
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی
دسمبر
صارفین کی سہولت کے لئےگوگل میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ
?️ 21 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے کی غرض سے گوگل
ستمبر
کیا آپ جانتے ہیں، گردے میں اچانک درد کیوں ہوتا ہے؟
?️ 21 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} آج کل طرز زندگی بدلنے کی وجہ سے
فروری
کیاجنوبی کوریا ایٹمی بم بنانے جا رہا ہے؟
?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: شاید اس اتحاد کو بچانے کا واحد راستہ جنوبی کوریا
اکتوبر
پاکستان ہماری ریڈ لائن، کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔ نواز شریف
?️ 19 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز
اکتوبر
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکہ اور مغربی ممالک کا رول
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں: عبدالملک بدر الدین الحوثی نے کہا کہ غزہ کی پٹی
فروری
اسرائیل خانہ جنگی کے دہانے پر ہے:شباک کے سابق صدر
?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی داخلی سلامتی
اکتوبر