ڈیپ سیک کا نیا اے آئی ماڈل ’آر 2‘ لانچ کرنے کا اعلان، امریکا کی پریشانی میں اضافہ

?️

سچ خبریں: چینی اسٹارٹ اپ ’ڈیپ سیک‘ نے مصنوعی ذہانت کا نیا ماڈل ’آر 2‘ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈیپ سیک نے گزشتہ ماہ عالمی ایکویٹی مارکیٹوں میں ایک کھرب ڈالر سے زائد کی فروخت کا آغاز کیا تھا، جس میں کم قیمت اے آئی ریجننگ ماڈل شامل تھا جس نے بہت سے مغربی حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، تاہم کمپنی سے واقف 3 افراد کے مطابق اب ہانگژو میں قائم فرم نے ’آر 2‘ ماڈل ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

کمپنی سے واقف 2 افراد نے کہا کہ ڈیپ سیک نے مئی کے اوائل میں آر 2 ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اب وہ اسے جلد از جلد ریلیز کرنا چاہتے ہیں، کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے امید ہے کہ نیا ماڈل بہتر کوڈنگ تیار کرے گا اور انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں دلیل دینے کے قابل ہوگا، آر 2 کی ریلیز کے لیے تیز رفتار ٹائم لائن کی تفصیلات پہلے رپورٹ نہیں کی گئی ہیں۔

ڈیپ سیک کے حریف اب بھی’ آر 1’ کے مضمرات سے نکل نہیں پائے جو کم طاقتور این ویڈیا چپس کے ساتھ بنایا گیا تھا، لیکن امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طرف سے سیکڑوں ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کردہ چپس کے ساتھ مسابقت میں شامل ہوگیا ہے۔

بھارتی ٹیک سروسز فراہم کنندہ زینسر کے چیف آپریٹنگ افسر وجے سنگھ علیلو گٹا نے کہا کہ ڈیپ سیک کے آر 2 ماڈل کا اجرا مصنوعی ذہانت کی صنعت میں اہم لمحہ ثابت ہوسکتا ہے، سستے مصنوعی ذہانت کے ماڈل بنانے میں ڈیپ سیک کی کامیابی ممکنہ طور پر دنیا بھر کی کمپنیوں کو اپنی کوششوں کو تیز کرنے کی ترغیب دے گی تاکہ اس میدان میں چند غالب کمپنیوں کی گرفت کو توڑا جاسکے۔

’آر 2‘ سے امریکی حکومت کو تشویش ہونے کا امکان ہے، جس نے مصنوعی ذہانت کی قیادت کو قومی ترجیح کے طور پر جگہ دی ہے، اس کے اجرا سے چینی حکام اور کمپنیوں کو مزید حوصلہ مل سکتا ہے، جن میں سے درجنوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیپ سیک ماڈلز کو اپنی مصنوعات میں ضم کرنا شروع کر دیا ہے۔

اب تک ڈیپ سیک کے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں، جس کے بانی لیانگ وین فینگ اپنے کوانٹیٹو ہیج فنڈ ’ہائی فلائر‘ کے ذریعے ارب پتی بن گئے ہیں، لیانگ وین، جنہیں ایک سابق آجر نے کم اہمیت کا حامل ملازم قرار دیا تھا، انہوں نے جولائی 2024 کے بعد سے میڈیا سے بات نہیں کی ہے۔

مختلف راستہ کیسے چنا

لیانگ 1985 میں جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے گاؤں میں پیدا ہوئے تھے، بعد ازاں انہوں نے ژی جیانگ یونیورسٹی سے کمیونیکیشن انجینئرنگ کی ڈگریاں حاصل کیں، ان کی پہلی ملازمت شنگھائی میں اسمارٹ امیجنگ فرم میں ریسرچ ڈپارٹمنٹ چلانے کی تھی، ان کے اس وقت کے باس چو چاؤن نے 9 فروری کو سرکاری میڈیا کو بتایا تھا کہ لیانگ نے انعام یافتہ الگورتھم انجینئرز کی خدمات حاصل کی تھیں اور ’فلیٹ مینجمنٹ اسٹائل‘ کے ساتھ کام کیا تھا۔

ڈیپ سیک اور ہائی فلائر میں لیانگ نے اسی طرح چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے طرز عمل کو ترک کر دیا جو سخت ٹاپ ڈاؤن مینجمنٹ، نوجوان ملازمین کے لیے کم تنخواہ اور ’996‘ کے لیے جانے جاتے ہیں، جو ہفتے میں چھ دن صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کام کرتے ہیں۔

لیانگ نے بیجنگ میں اپنا دفتر چین کے معتبر ترین تعلیمی اداروں سنگھوا یونیورسٹی اور پیکنگ یونیورسٹی سے پیدل چلنے کے فاصلے پر کھولا ہے۔

چین کی سرکاری سوچ سے واقف ایک شخص کے مطابق بیجنگ اب ’ڈیپ سیک‘ کا جشن منا رہا ہے، لیکن اس نے لیانگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ منظوری کے بغیر میڈیا سے بات چیت نہ کریں۔

مشہور خبریں۔

فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے، پاکستان

?️ 6 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا

امریکی سفارت کاروں کو اولمپکس میں مدعو ہی نہیں کیا گیا:چین

?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ بیجنگ سرمائی

ٹرین حادثے کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آگئے

?️ 14 جون 2021گھوٹکی (سچ خبریں) رپورٹ کے مطابق لگیج وین میں حد سے زیادہ

جولانی شام کو دوسرا افغانستان بنا دے گا

?️ 28 جولائی 2025جولانی شام کو دوسرا افغانستان بنا دے گا شام میں جاری سیاسی

اسرائیل کا ایران پر حملہ تل ابیب کی وحشی گری کی کھلی علامت ہے:الازہر 

?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:جامعہ الازہر مصر نے اسرائیل کے ایران پر حملے کو

6 ماہ میں پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 1.2 ارب ڈالر کا اضافہ

?️ 7 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کے غیر ملکی قرضے 6 ماہ ایک ارب 20

فوجی تنصیبات پر براہ راست حملوں میں ملوث افراد پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی سینیٹر

?️ 19 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر سید علی ظفر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے