?️
سچ خبریں: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول چیٹ جی پی ٹی کو ویسے تو مختلف ایپلی کیشنز اور سرچ انجنز پر استعمال کرنا آسان ہے لیکن اب اسے دنیا کی سب سے مقبول اور بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔
چیٹ جی پی ٹی نے اپنے اے آئی بوٹ کو واٹس ایپ پر استعمال کرنے کے لیے نیا نمبر اے آئی نمبر جاری کردیا، جسے صارفین محفوظ کرکے چیٹ جی پی ٹی کے چیٹ بوٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
کمپنی نے چیٹ جی پی ٹی کو واٹس ایپ پر استعمال کرنے کے لیے خصوصی نمبر (+1 1800 242 8478) جاری کیا ہے، جسے کانٹیکٹس میں محفوظ کرکے چیٹ بوٹ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کا واٹس ایپ چیٹ بوٹ باالکل واٹس ایپ کے اپنے چیٹ بوٹ کی طرح میسیجنگ چیٹ میں کام کرتا ہے۔
واٹس ایپ پر چیٹ جی پی ٹی کے بوٹ پر صارفین صرف تحریری سوالوں کے جوابات اور معلومات حاصل کر سکیں گے۔
واٹس ایپ کے چیٹ جی پی ٹی بوٹ میں باقی ممالک میں زیادہ فیچرز پیش نہیں کیے گئے، تاہم امریکا سمیت بعض ممالک میں واٹس ایپ کے چیٹ جی پی ٹی بوٹ پر وائس نوٹ سمیت کالز کرنے کے فیچرز بھی پیش کیے گئے ہیں۔
برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ کے مطابق امریکا سمیت بعض ممالک میں واٹس ایپ پر چیٹ جی پی ٹی کے بوٹ میں متعدد فیچرز پیش کیے گئے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بعض ممالک میں چیٹ جی پی ٹی کے بوٹ کو واٹس ایپ گروپس میں بھی شامل کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔
پاکستان میں چیٹ جی پی ٹی بوٹ کو واٹس ایپ گروپس میں شامل کرنے کے آپشن تک تمام صارفین کو رسائی نہیں دی گئی۔
یہاں یہ بات یاد رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے چیٹ بوٹس کو اس کی اپنی ویب سائٹ اور ایپلی کیشنز سمیت گوگل یا کسی بھی سرچ انجن میں تلاش کرکے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کے چیٹ بوٹ کو مائیکرو سافٹ کے سرچ انجن بنگ جب کہ ایپل کے آپریٹنگ سسٹم کا حصہ بنایا جا چکا ہے اور اب اسے واٹس ایپ پر بھی متعارف کرادیا گیا۔


مشہور خبریں۔
رہائی پانے والے 98 فیصد فلسطینی قیدی بے گناہ
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: انسانی حقوق کے گروپوں کے اعدادوشمار کے مطابق حالیہ برسوں میں
نومبر
بھارت، پاکستان میں دہشت گردی بند کرے
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ
جولائی
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 12 دہشتگرد جہنم واصل
?️ 19 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) بلوچستان، خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز
مئی
کیا سنیتا مارشل اسلام لانے والی ہیں؟
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:پاکستانی اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ ان کا ابھی
جون
ہر طرح سے صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں:نصراللہ
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے
اگست
یمن میں افریقی تارکین وطن کا مرکز جان بوجھ کر بمباری کا نشانہ بنا
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: بمب ختم کرنے کے ماہرین نے ویب سائٹ ڈراپ سائٹ
مئی
یمن پر حملے میں صیہونی حکومت کے چیلنجز
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں جنگ بندی اور غزہ میں کشیدگی میں نسبتاً
دسمبر
ایم کیوایم کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات
?️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف سے گورنر سندھ اور
اکتوبر