چاند پر نظر آنے والے دھبوں کے حوالے سے جدید تحقیق

چاند پر موجود پُراسرار جھونپڑی کی حقیقت کا پتہ لگا لیا گیا

?️

نیویارک(سچ خبریں)خلائی تحقیقاتی ماہرین نے چاند پر نظر آنے والے دھبوں کے حوالے سے تحقیق کرتے ہوئے چاند پر پانی تلاش کرنے کا دعویٰ  کیا ہے، جس سے ناسا ماہرین کی اس بات کو تقویت مل سکتی ہے کہ چاند پر نظر آنے والے دھبے دراصل گڑھوں میں منجمد برفیلے پانی کے نظر آتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق خلائی تحقیقی ماہرین نے بتایا کہ چاند کے غیر متوقع حصے پر  مشتبہ طور پر پانی کے ذخائر بڑے پیمانے پر موجود ہیں۔ماہرین نے بتایا کہ یہ پانی مائع نہیں بلکہ منجمد (جمع ہوا) برف کی صورت میں ہے، جو ایک خاص حصے کے پاس موجود ہے اور اس کے قریب پہنچنا بہت مشکل مرحلہ ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ وہ اس بات کے جواب کو تلاش کرنے کے حوالے سے تحقیق میں مصروف تھے کہ ’چاند کے جن  حصوں پر سورج کی روشنی نہیں پہنچ سکتی تو کیا وہاں پانی موجود ہے؟۔ناسا ماہرین کا ماننا تھا کہ چاند پر نظر آنے والے دھبے دراصل وہ گڑھے ہیں، جن میں پانی موجود ہوسکتا ہے، جو درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ سے متاثر بھی ہوتا ہوگا۔

ناسا ماہرین کی اس تھیوری پر  تحقیقات جاری تھیں، حال ہی میں دو یونیورسٹیوں نے مطالعہ مکمل کرنے کے بعد اس کے نتائج جاری کیے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چاند کے سخت اور اُن حصوں میں منجمد پانی ہے جہاں پر سورج کی روشنی نہیں پہنچتی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں یونیورسٹیز نے اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ عالمی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کو ارسال کردی ہیں، جس پر غور کرنے کے بعد عالمی ماہرین اسے منظور یا مسترد کریں گے۔یونیورسٹی آف کلوراڈو کے ماہرین نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ’چاند کی سطح کے ہر طرف پانی موجود ہے، جو مختلف کیمیکلز کی صورت میں ہے۔

 

مشہور خبریں۔

ایران نے خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا اور جارحانہ انداز سے اسرائیل کیخلاف اپنا دفاع کیا، خواجہ آصف

?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ

2022-23میں ریڈزون کی سیکورٹی پرریکارڈ 72کروڑ خرچ ہوئے.وزیرمملکت

?️ 20 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے قومی

سعودی عرب کی اپنے ہی کرائے کے فوجیوں پر بمباری

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:یمنی انقلابیوں کے ہاتھوں بھاری شکست کے بعد سعودی اتحاد سے

حوثیوں کے انتہائی ضدی ہیں: سی ان ان 

?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں امریکی فوج نے قابض اسرائیلی حکومت کا ساتھ

اتنی آسانی سے نہیں نکلیں گے

?️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:لندن میں تعینات سعودی سفیر نے ایک تقریر میں کہا کہ

ایران اسرائیل کو خطے میں تسلط سے روک رہا ہے: انصار اللہ

?️ 14 فروری 2026 سچ خبریں: انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے ماہ رمضان

صیہونیوں کو ناکوں چنے چبوا دیں گے:حماس

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد

نیتن یاہو کے ممکنہ جانشین کے بارے میں قیاس آرائیاں

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی جاسوسی ایجنسی موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے