پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی

ٹک ٹاک نے اہم فیچر متعارف کرا دیا

?️

اسلام آباد( سچ خبریں) عالمی پلیٹ فارم ٹک ٹاک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بُری خبر یہ ہے کہ پی ٹی اے نے ایک بار پھر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد ملک میں ٹاک ٹاک ایپ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔یہ پابندی اپلیکیشن پر نامناسب مواد کی موجودگی کی وجہ سےعائد کی گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں پی ٹی اے نے ملک میں ٹِک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کردیا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق یہ کارروائی پلیٹ فارم پر نامناسب مواد کی مستقل موجودگی اور پلیٹ فارم کے ایسے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی، گذشتہ ماہ سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرتے ہوئے ایپلی کیشن کو فوری طور پر ‏معطل کرنے کا حکم دیا تھا بعد ازاں یہ پابندی ختم کردی گئی تھی۔

تیس جون کو مختصر ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے عالمی پلیٹ فارم، ٹک ٹاک نے اپنی سہ ماہی ‏ٹرانسپیرنسی رپورٹ جاری کی تھی، جس کے مطابق پاکستان دوسری بڑی مارکیٹ ہے جہاں ٹک ٹاک ‏کی کمیونٹی گائیڈ لائنز، ٹرمز آف سروس کی خلاف ورزی کرنے والی اور کووِڈ19-کے بارے میں ‏گمراہ کن معلومات پھیلانے والی ویڈیوز ہٹائی گئیں۔

جنوری،2021 تا مارچ 2021 کے عرصے کے میں 61,951,327 ویڈیوز کو عالمی سطح پر ہٹایا گیا جو ‏ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئیں تمام ویڈیوز کے 1 فیصد سے بھی کم تھیں۔ٹک ٹاک نے اِن وڈیوز میں ‏سے 91.3 فیصد ویڈیوز استعمال کرنے والوں کی جانب سے رپورٹ کیے جانے سے قبل ہٹائیں جبکہ ‏‏81.8 فیصد ویڈیوز دیکھے جانے سے قبل ہٹائی گئیں اور 93.1 فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے ‏کے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹایا گیا۔

مشہور خبریں۔

سلمان اکرم راجا کی جیل حکام کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست مسترد کرنے پر شدید تنقید

?️ 19 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری

القاعدہ کا سابقہ دھڑا تحریرالشام دمشق کا فاتح کیسے بنا؟

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:گروہ تحریرالشام کو حالیہ دنوں میں شام میں جاری جنگ کے

شہباز گل کے دوبارہ ریمانڈ پر عمران خان کا ردعمل

?️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے

پیپسی کمپنی کو صیہونی حکومت کی حمایت مہنگی پڑ گئی

?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: عمان میں Pepsi-Cola کمپنی کے نمائندے Oman Rifco نے اعلان

دہشتگردوں کو امن واستحکام برباد نہیں کرنے دیں گے

?️ 24 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے ہرنائی

ہم دن رات ایران کے ساتھ جنگ میں رہتے ہیں: صیہونی وزیر اعظم

?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:  گذشتہ رات بحرین پہنچنے والے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ

بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے صیہونیوں کی اپیل مسترد

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے غزہ میں فلسطینیوں

حکومتی شخصیات کو توہین عدالت کا مرتکب ٹھہرانے کی کوشش کی جارہی ہے، اعظم نذیر تارڑ

?️ 25 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے سابق چیف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے