?️
سچ خبریں: چینی اسمارٹ موبائل فون بنانے والی کمپنی ٹیکنو نے اپنی اسپارک سیریز کا چوتھا اور اب تک کا بہترین فون متعارف کرادیا۔
سال نو کے موقع پر کمپنی کی جانب سے ٹیکنو: اسپارک 20 پلس متعارف کرایا گیا ہے جو کہ اسپارک 20 سیریز کا گزشتہ چند ماہ میں متعارف کرایا جانے والا چوتھا فون ہے۔
ٹیکنو: اسپارک 20 پلس کو 7۔6 انچ اسکرین اور اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اس میں ٹائپ سی کے چارجر سمیت اسپیکرز اور ایف ایم ریڈیو کی جدید ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے۔
فور جی ٹیکنالوجی کے حامل فون کو چار مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے جب کہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون ڈسٹ اینڈ واٹر پروف ہے۔
ٹیکنو: اسپارک 20 پلس کو 16 جی بی ریم جب کہ 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے،تاہم فون میں ڈیجیٹل میموری کی گنجائش بھی دی گئی ہے۔
فون کو 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری جب کہ 33 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی جب کہ بیک پر 108 میگا پکسل کا مین کیمرا دیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق دونوں کیمروں کو ڈوئل فلیش کے ساتھ اپگریڈ ٹیکنالوجی میں پیش کیا گیا ہے۔
فون کو صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔
کمپنی نے فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم امکان ہے کہ اسے پاکستان میں 42 ہزار روپے کی قیمت تک متعارف کرایا جائے گا۔
ٹیکنو کمپنی موبائل کچھ ہی عرصے میں سستے اور معیاری فونز کے برانڈ کے طور پر ابھر کے سامنے آئی ہے، اسے صارفین کیو موبائل کا متبادل بھی تصور کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
زیلینسکی اور تلخ حقیقت
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:روسی امور کے تجزیہ کار وانس السید نے الخلیج ویب سائٹ
جولائی
غزہ جنگ بندی کا دوسرا دن ؛ اسرائیلی سیکورٹی نظام کی ناکامی
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: گزشتہ روز غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں
جنوری
نیتن یاہو کی برطرفی کی علامات کا ایک جائزہ
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: جب بینجمن نیتن یاہو 2019 میں لگاتار دو قبل از وقت
دسمبر
نیوز ویک کے نقطہ نظر سے ابراہیم رئیسی کے دورہ بیجنگ کی اہمیت
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:اس اشاعت نے آج ایران کے صدر کے دورہ چین کے
فروری
صہیونی فوج کا فلسطینی قیدی رہنما کو قتل کرنے کا منصوبہ
?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی فوجیوں نے فتح تحریک کے قید رہنما مروان البرغوثی کو
اکتوبر
امریکی فوجیوں میں خودکشیوں کا سلسلہ جاری
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:لپینٹاگون کے دفاعی خودکشی کی روک تھام کے دفتر نے اطلاع
جولائی
مغربی کنارے میں صہیونی ڈرون تباہ
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: آج اتوار 11 ستمبرکو صیہونی حکومت کی فوج کے
ستمبر
بائیڈن ایک بار پھر سعودی عرب کے لیے اپنی لائن پیچھے ہٹے
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: جرنل وال سٹریٹ نے خبر دی ہے
جنوری