?️
سچ خبریں: شارٹ ویڈیو سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے نوجوانوں اور طلبہ میں مقبول ’اسٹیم‘ فیڈ تک تمام صارفین کو رسائی دینے کا اعلان کردیا۔
ٹک ٹاک نے ’اسٹیم‘ فیڈ کو ابتدائی طور پر مارچ 2023 میں متعارف کرایا تھا اور مذکورہ فیڈ کو نوجوانوں اور طلبہ کے لیے ہی پیش کیا گیا تھا۔
لیکن اب ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ فیڈ تک اب بڑی عمر کے صارفین کو بھی رسائی دی جائے گی۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ’اسٹیم‘ فیڈ پر تمام عمر کے افراد کو رسائی دینے کے پہلے مرحلے میں امریکا، برطانیہ اور آئر لینڈ جیسے ممالک کا انتخاب کیا گیا ہے، جہاں صارفین کے لیے مذکورہ فیڈ کو بائی ڈیفالٹ کیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق مذکورہ فیڈ کو اب 18 سال سے زائد عمر افراد بھی دیکھ سکیں گے، اس سے قبل مذکورہ فیڈ صرف 18 سال تک کے صارفین کو دکھائی دیتی تھی۔
ممکنہ طور پر کمپنی دوسرے مرحلے میں مزید ممالک میں بھی ’اسٹیم‘ فیڈ تک ہر عمر کے صارفین کو بھی رسائی دے گی۔
’اسٹیم‘ یعنی ’سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ‘ کے موضوعات پر بنائی جانے والی تمام ویڈیوز کو ایک ہی فیڈ میں دکھایا جاتا ہے۔
ٹک ٹاک نے ’اسٹیم‘ فیڈ میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انٹرنیشنل فیکٹ چیکر تنظیم ’پوائنٹر‘ اور ’کامن سینس نیٹ ورک‘ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔
’اسٹیم‘ فیڈ کو اب بھی پوری دنیا میں متعارف نہیں کرایا گیا، درجنوں ممالک کے طلبہ بھی فی الحال مذکورہ فیڈ تک رسائی سے محروم ہیں، لیکن ترتیب وار کمپنی اس فیڈ کو وسعت دے رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
روس کے خلاف سائبر حملوں میں اضافہ
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:روس میں سائبر کرائمز کے قومی رابطہ مرکز کے نائب سربراہ
جولائی
نیتن یاہو بیمار؛ صیہونی حکام کی معاملے کو چھپانے کی کوشش
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: 73 سالہ نیتن یاہو کی صحت اور ان کے
جنوری
یوکرین نے کریمیا پر حملہ کیا تو قیامت ہو گی: ماسکو
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری مدودوف نے
جولائی
نتن یاہو کی جنگ سے صہیونیستوں کو 41 ارب ڈالر کا نقصان
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: صہیونیست ریگیم کے مرکزی بینک کے مطابق 2023-2024 میں جنگ کی
اپریل
صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ میں 41 فیصد گردوں کے مریض شہید
?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی حملوں اور طبی
جون
مفتاح اسمٰیل پارٹی عہدوں سے مستعفی، انتخابی سیاست سے کنارہ کشی کا ارادہ
?️ 25 جون 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے پاکستان مسلم
جون
القسام نے غزہ کے شمال میں اسرائیلی فوجیوں کو کچلا
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین
دسمبر
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
?️ 25 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی
مارچ