?️
سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے متعدد ممالک میں ایپلی کیشن پر تصاویر کو سرچ کرنے کا فیچر پیش کردیا گیا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے امریکا سمیت دیگر ممالک میں کاروباری فیچر ٹک ٹاک شاپ پر تصاویر کو شیئر کرنے کا فیچر پیش کردیا گیا، جس کے بعد ممکنہ طور پر اسے بعد ازاں دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ٹک ٹاک شاپ ایپلی کیشن پر خصوصی کاروباری ٹیب ہے جو کہ امریکا سمیت متعدد بڑے ممالک میں پیش کیا جا چکا ہے، تاہم اسے تاحال پاکستان میں پیش نہیں کیا گیا۔
ٹک ٹاک شاپ فیس بک اور واٹس ایپ بزنس کی طرح ہے، جہاں کاروباری لوگ اپنا کاروبار کر سکتے ہیں۔
اسی طرح اب ٹک ٹاک نے ٹک ٹاک شاپ پر تصاویر کو سرچ کرنے کا فیچر پیش کردیا، اب وہاں پر صارفین کوئی بھی تصویر دے کر اس سے ملتی جلتی یا اسی تصویر کو دیگر شاپس پر دیکھ سکیں گے۔
ٹک ٹاک پر مذکورہ فیچر گوگل لینس کی طرح ہی کام کرے گا، یعنی صارف کسی بھی تصویر پر لینس کرکے اس جیسی دیگر تصاویر اور پروڈکٹس بھی دیکھ سکیں گے۔
مذکورہ فیچر کو ٹک ٹاک شاپ پر متعارف کرائے جانے کے بعد ممکنہ طور پر بعد ازاں شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن پر بھی پیش کیا جائے گا۔
ٹک ٹاک پر پہلے ہی مواد، ویڈیوز اور وہاں اپلوڈ کی گئی تصاویر کو سرچ کرنے کا فیچر موجود ہے لیکن اب ٹک ٹاک پر گوگل سرچ انجن کی طرح کے فیچر کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔


مشہور خبریں۔
بھارت نے کشمیریوں کو گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے یرغمال بنا رکھا ہے، حریت کانفرنس
?️ 29 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
فروری
لبنان میں سعودی سفیر کے مداخلتی ریمارکس
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں: لبنان میں سعودی عرب کے سفیر ولید بخاری نے لبنانی
مئی
7 اکتوبر کے اسباق، اسرائیل اور مفاہمت پسند کی بڑی غلط فہمیاں
?️ 9 اکتوبر 20257 اکتوبر کے اسباق، اسرائیل اور مفاہمت پسند کی بڑی غلط فہمیاں
اکتوبر
عمران خان کا صدر مملکت کو خط،آئی ایس پی آر کے کام کے دائرہ کار کا تعین کریں
?️ 7 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے
نومبر
وزیر اعظم نے سارک سربراہی اجلاس کی میزبانی کا عندیہ دے دیا
?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں سارک سربراہی
دسمبر
جنوبی غزہ میں ایک ملین سے زائد فلسطینی مہاجرین کے حالات کا حیرت انگیز انکشاف
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: عالمی غذائی پروگرام نے جنوبی غزہ میں جاری جنگ کے
جون
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں میں امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل
?️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں موجود
فروری
ٹرمپ نے عراق کے نامزد وزیر اعظم کو امریکہ کے دورے کی دی دعوت
?️ 1 مئی 2026 سچ خبریں:عراق کے وزیراعظم مامور ڈاکٹر علی الزیدی نے اعلان کیا
مئی