?️
سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2024 کی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان سے تین کروڑ سے زائد ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا۔
ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کردہ کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ کے مطابق حالیہ عرصے میں پاکستان میں ٹک ٹاک سے 30,709,744 سے زیادہ ویڈیوز کو حذف کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جن ویڈیوز کو حذف کیا گیا کہ اِن میں سے 99.5 فیصد ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی حذف کر دیا گیا جبکہ 97 فیصد کو 24 گھنٹوں کے اندر حذف کر دیا گیا۔
مذکورہ اعداد و شمار ٹک ٹاک کی جانب سے پلیٹ فارم کو پاکستانی صارفین کے لیے محفوظ پلیٹ فارم کو یقینی بنانے کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔
یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ ٹک ٹاک پر روزانہ دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد افراد کے وزٹ کرتے ہیں اور وہاں لاکھوں کی تعداد میں ویڈیوز اور تصاویر سمیت دوسرا مواد پوسٹ کیا جاتا ہے۔
ٹک ٹاک نے پاکستان کے علاوہ 2024 کی دوسری سہ ماہی میں دنیا بھر سے 178,827,465 سے زیادہ ویڈیوز کو حذف کیا۔
حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 144,430,133 کو آٹومیشن کے ذریعے حذف کیا گیا ، جس سے پلیٹ فارم کی جانب سے رئیل ٹائم میں نقصان دہ کانٹنٹ کو ختم کرنے کے لیے اپنی ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی کے جدید استعمال کی نشاندہی ہوتی ہے۔
رپورٹ میں بحال شدہ ویڈیوز کی تعداد میں 50 فیصد کمی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، جس سے ٹک ٹاک کے کانٹنٹ میں اعتدال کے نظام کی درستگی اور تاثیر کو تقویت ملتی ہے۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ کے اس اقدام نے صہیونیوں کو بہت الجھا دیا
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ نے
جون
شام کی پیش رفت میں اسرائیل کا کردار
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں خانہ جنگی کے نسبتاً کم ہونے کو 5
دسمبر
صیہونیوں کے ساتھ ہاتھ ملانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے: مقتدی الصدر
?️ 10 فروری 2021سچ خبریں:عراق میں صدر تحریک کے رہنما کا کہنا تھا کہ قابض
فروری
ابھی میں نے کچھ نہیں کہا اگلے مرحلے کا انتظار کریں: مقتدی صدر
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: صدر تحریک کے رہنما، سید مقتدی صدر نے
اگست
سعودی عرب کا حج کے لیے اہم شرائط کا اعلان
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج کرنے کی
جون
فلسطینی مجاہدین میں جنین میں کیسے صیہونیوں کی ہوا نکال دی
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں جنین میں پیش آنے والے واقعات اور پھر
جون
شہدائے کربلا نے کیا پیغام دیا ہے؟عمر ایوب کی زبانی
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے یومِ
جولائی
شیخ رشید کا سیاسی ریٹائر منٹ کے متعلق بیان سامنے آگیا
?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیاست سے ریٹاٹرمنٹ کا
ستمبر