ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ’بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کردی

?️

سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ’بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کردی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق، ٹک ٹاک ایک نیا فیچر ’بلٹن بورڈز‘ متعارف کروا رہا ہے جو انسٹاگرام کے براڈکاسٹ چینلز کی طرز پر تیار کیا گیا ہے۔

اس فیچر کے تحت تخلیق کار (کریئیٹرز) اور برانڈز اپنے فالورز کے ساتھ براہِ راست اور یک طرفہ انداز میں معلومات اور اپ ڈیٹس شیئر کر سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کی آزمائش ابتدائی طور پر منتخب صارفین کے ایک گروپ کے ساتھ کی جا رہی ہے، جن میں پیپل میگزین، فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) اور مشہور گلوکار گروپ جوناس برادرز شامل ہیں۔

بلٹن بورڈز میں صرف تخلیق کار یا برانڈ مواد شیئر کر سکتے ہیں، جب کہ فالورز کو صرف ایموجیز کے ذریعے ردعمل دینے کی اجازت ہوگی۔

مذکورہ فیچر پر ویڈیوز، تصاویر اور متن جیسے مختلف انداز میں پیغامات بھیجے جا سکتے ہیں، اس کی مدد سے برانڈز اور مشہور شخصیات اپنے فالورز کو براہِ راست معلومات فراہم کر سکیں گے، جیسے کہ نئی اپ ڈیٹس، پروجیکٹس یا ذاتی پیغامات۔

انسٹاگرام نے 2023 میں براڈکاسٹ چینلز کا آغاز کیا تھا، جو دنیا بھر میں کامیاب رہا، اب ٹک ٹاک اسی ماڈل پر کام کر رہا ہے تاکہ صارفین کے ساتھ تعلق کو مضبوط بنایا جا سکے۔

قبل ازیں بھی ٹک ٹاک نے انسٹاگرام اسٹوریز سے مشابہ ایک فیچر متعارف کرایا تھا، جو وقت کے ساتھ صارفین میں مقبول ہوا۔

فی الحال یہ فیچر محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم جلد ہی اسے عالمی سطح پر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

مشہور خبریں۔

بھارت افغان امن عمل کو خراب کررہا ہے: وزیرخارجہ

?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت

خیبرپختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے کردیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی

?️ 7 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ

اسرائیل کا غزہ میں اسکولوں پر حملے کا مقصد کیا ہے؟

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: لبنان کی وزارت خارجہ نے غزہ میں تابعین اسکول کو

غزہ میں بین الاقوامی فوج کی تعیناتی کب ہوگی؟ قطر سے عرب ممالک کے لیے ٹرمپ کا اہم پیغام

?️ 26 اکتوبر 2025غزہ میں بین الاقوامی فوج کی تعیناتی کب ہوگی؟ قطر سے عرب

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی شکایات کے بعد بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ

?️ 22 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی

ٹرمپ کے ساتھ فون کال کے بعد نیتن یاہو کا سیکیورٹی بات چیت

?️ 8 جون 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے میڈیا نے بتایا ہے کہ نیتن یاہو، وزیر

بشار الاسد کی 9 سال پہلے کی پیشگوئی

?️ 18 مئی 2021سچ خبریں:شامی صدر نے نو سال پہلے، تل ابیب کے ساتھ دمشق

سعودی عرب میں سزائے موت دیے جانے کے چونکا دینے والے اعدادوشمار

?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ سعودی عرب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے