?️
سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے صارفین اب براہِ راست فلموں کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ٹِک ٹاک نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے صارفین اب براہِ راست فلموں کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
ایپلی کیشن ٹِک ٹاک کا یہ فیچر معروف آن لائن ٹکٹنگ سروس ’فینڈینگو‘ کے ساتھ شراکت داری کے تحت پیش کیا گیا ہے اور اسے ٹِک ٹاک اسپاٹ لائٹ کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔
اس فیچر کا آغاز ڈزنی کی متوقع فلم ’ٹی آر او این: اریز‘ کے ساتھ کیا گیا ہے، جو 10 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔
اب صارفین کو ٹِک ٹاک پر فلموں کے متعلق مواد دیکھتے ہوئے ’گیٹ ٹکٹس‘ کا بٹن نظر آئے گا، جس پر کلک کرنے سے وہ براہِ راست فینڈینگو کی ویب سائٹ پر پہنچ جائیں گے، جہاں سے وہ اپنی پسندیدہ فلم کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
یہ فیچر خاص طور پر #فلم ٹاک اور #مووی ٹاک کمیونٹیز کے لیے مفید ثابت ہوگا، جو فلموں کے بارے میں مواد شیئر کرتی ہیں۔
ٹِک ٹاک کے مطابق امریکا میں تقریباً 50 فیصد صارفین نے ایپ کے ذریعے نئی فلموں کے بارے میں جانا اور 36 فیصد نے اس کے بعد ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا۔
یہ نیا فیچر صارفین کو فلموں کی دریافت سے لے کر ٹکٹ خریدنے تک کا عمل آسان بناتا ہے اور ایپ کو تفریحی مواد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر مزید مستحکم کرتا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے ٹِک ٹاک اپنے ای کامرس کے امکانات کو مزید بڑھا رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں اس میں مزید خریداری کے آپشنز شامل کیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
امریکی وزیر خارجہ کے طیارے کی تکنیکی خرابی کی وجہ؟
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں:ڈیووس اجلاس کے لیے سوئٹزرلینڈ جانے والے امریکی وزیر خارجہ انتھونی
جنوری
سعودی لڑاکا طیاروں نے صنعا کے ایک اسپتال پر بمباری کی
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کے نہتے اور بے گناہ عوام کے خلاف سعودی
جنوری
آزادکشمیر میں ہڑتال اور احتجاجی کال، وفاقی حکومت کا مذاکرات کا فیصلہ
?️ 23 ستمبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آزاد جموں و کشمیر میں ہڑتال
ستمبر
یمنی فوج کی سعودی عرب کے اندر اہم کاروائی
?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے سعودی
اپریل
اسرائیلی حکومت کی بحری تنصیبات پر عراقی حملہ
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:بعض ذرائع نے اسرائیلی حکومت کی زیفلون بحری تنصیبات پر ڈرون
جنوری
شام کے ساتھ ترکی کی خیانت نیا طریقہ
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: ترک وزیر دفاع Yashar Güler نے اتوار کے روز ایک پریس
دسمبر
جنوبی افریقہ کو G20 سربراہی اجلاس سے خارج کرنے پر ٹرمپ کی مخالفت
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر
ٹرمپ دنیا کا چودھری بنا ہوا، امریکا قابلِ بھروسہ نہیں۔ عبدالغفور حیدری
?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) رہنما جے یو آئی (ف) مولانا عبدالغفور حیدری
جون