?️
سچ خبریں: ٹوئٹر میں کئی تبدیلیاں متعارف کرانے کے بعد ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس کے لوگو کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
اتوار کو ٹوئٹر کے ارب پتی سربراہ ایلون مسک نے ٹویٹ کیا کہ ہم جلد ہی ٹوئٹر برانڈ کو الوداع کہہ دیں گے اور آہستہ آہستہ تمام برڈز کو بھی۔
انہوں نے صارفین سے نئے ٹوئٹر لوگو سے متعلق رائے طلب کرتے ٹویٹ کیا کہ اگر آج رات ایک اچھا ایکس لوگو پوسٹ کر دیا جاتا ہے تو ہم کل دنیا بھر میں لائیو ہو جائیں گے۔
ایلون مسک کے ٹویٹ کے جواب میں صارفین کی جانب سے لوگوز بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر فرانس اور امریکہ میں ہزاروں صارفین کے لیے دستیاب نہیں
اکتوبر میں ٹوئٹر خریدنے کے بعد سے سوشل میڈیا کمپنی نے اپنا کاروباری نام ایکس کورپ رکھا جو اس بات کی عکاسی کر رہا ہے کہ ارب پتی ایلون مسک چین کے وی چیٹ کی طرح ایک سوپر ایپ بنانا چاہتے ہیں۔
ٹوئٹر نے کہا ہے کہ اس کا بلیو برڈ ’ہمارا سب سے زیادہ تسلیم شدہ اثاثہ ہے اس لیے ہم اس کی حفاظت کریں گے۔
انہوں نے لوگو سے متعلق تفصیلات نہیں دیں لیکن ایک اور ٹویٹ میں بلیو برڈ کو ایکس میں تبدیل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اپریل میں عارضی طور پر ٹوئٹر پر آئیکونک بلیو برڈ کی بجائے ایک کرپٹو کرنسی سے منسلک کتے کا لوگو لگایا گیا تھا۔
کرنسی کے لوگو کے استعمال سے کرپٹو کرنسی کی قدر میں اضافہ رپورٹ ہوا تھا۔
روزانہ 20 کروڑ سے زیادہ صارفین ٹوئٹر استعمال کرتے ہیں لیکن ایلون مسک کی جانب سے خریدے جانے کے بعد اس کمپنی میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ایلون مسک نے گزشہ چھ ماہ کے دوران کمپنی کے ہزاروں ملازمین کو بھی فارغ کیا۔
مزید پڑھیں: ٹوئٹر کا 3500 صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کر نے کا اعلان
فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے ٹوئٹر کے مقابلے میں تھریڈز کے نام سے ایپ لانچ کی جس نے پہلے پانچ دنوں میں ہی دس کروڑ صارفین کی توجہ حاصل کیا۔
ایلون مسک نے میٹا کمپنی کے تھریڈز کو تجارتی رازداری اور انٹیلکچول پراپرٹی کے حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں عدالت لے جانے کی بھی دھمکی دی ہے۔ میٹا نے ٹوئٹر کے دعوے کو مسترد کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین
نومبر
وزیراعظم جو عہدہ دیں گے قبول کروں گا: شبلی فراز
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان
اپریل
واٹس ایپ میں تصویر فیکٹ چیک کے فیچر کی آزمائش
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے تصویروں کو چیک
نومبر
ہانیہ عامر کا تکلیف دینے والوں کا پیچھا چھوڑنے کا مشورہ
?️ 16 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ
اکتوبر
اقوام متحدہ میں صیہونی نمائندے: ٹرمپ کا منصوبہ فلسطینی ریاست کی تشکیل کا باعث نہیں بنے گا
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: سلامتی کونسل میں امریکی سرپرستی میں پیش کی جانے والی
نومبر
براڈشیٹ کی تحقیقات عوام کے سامنے آنی چاہئے: وزیر اعظم
?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے براڈ شیٹ کی تحقیقات پر
اپریل
وزیراعظم کی مصنوعی ذہانت کے فروغ اور مؤثر نفاذ کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت
?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مصنوعی ذہانت (اے
اکتوبر
یحیی السنوار نیتن یاہو کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ سی این این کی رپورٹ
?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک امریکی ٹیلیویژن چینل نے اپنی رپورٹ میں حماس کی
ستمبر