?️
نیویارک( سچ خبریں) صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے پلیٹ فارم پر دو نئے فیچرز لانے پر غور کررہا ہے جس کے تحت ٹوئٹر پر ٹوئٹس محدود کئے جا سکیں گے اور ناپسند الفاظ سے کوئی صارف ریپلائے نہیں کر سکے گا۔
کمپنی ایسے خیال پر کام کررہی ہے جس کے تحت ٹوئٹر پر ٹوئٹس محدود کیے جاسکیں گے دوسری سہولت یہ ہوگی کہ اگر کوئی الفاظ آپ پسند نہیں کرتے تو کوئی بھی صارف آپ کو اس الفاظ سے ریپلائے نہیں کرسکے گا، خودکار طریقے سے ٹوئٹ بتا دے گا کہ صارف کے لیے یہ الفاظ ترجیح کے خلاف ہے۔
ٹوئٹر پر ابھی کیے جانے والے ٹوئٹس کسی صارف کے تمام فالورز کے سامنے نظر آتے ہیں تاہم مستقبل میں اب مخصوص افراد کو نظر آیا کریں گے۔ پلیٹ فارم آپ کو آپشن دے گا کہ یہ ٹوئٹر دوستوں یا پھر سب کے لیے ہے۔ٹوئٹر کے فیچر میں 2 آڈینس گروپس ہوں گے ایک ‘ایوری ون’ اور دوسرا ‘ٹرسٹڈ فرینڈز’ جن میں سے کسی ایک کا انتخاب ٹوئٹ کرتے ہوئے کیا جائے گا۔
اسی طرح صارفین کے لیے دوسری سہولت ریپلائیز کو فلٹر کرنے کے حوالے سے ہے جس سے صارفین مخصوص الفاظ یا جملوں کا انتخاب کرسکیں گے جو وہ دیکھنا نہیں چاہتے، اس طرح کوئی بھی فرد آپ کے لیے جملہ لکھتا ہے اور وہ آپ پسند نہیں کرتے تو ٹوئٹر فوراً متنبہ کردے گا کہ یہ الفاظ اس فرد کی ترجیح کے خلاف ہے۔
خیال رہے کہ اس فیچر سے عندیہ ملتا ہے کہ کسی فرد کو الفاظ کے استعمال سے نہیں روکا جائے گا بلکہ ان کی رسائی کو محدود کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے یہ ابھی خیال ہے اس پر عملی اقدامات کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی مذاکرات میں شعبہ توانائی کے گردشی قرض زیر غور
?️ 7 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صارفین کو بجلی کے نرخوں میں ایک اور
فروری
اس سے پہلے کہ پچھتانا پڑے عراق سے چلے جاؤ؛عراقی مزاحمتی تحریک کا ترکی سے خطاب
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:عراقی مزحمتی تحریک کی تنظیم کتائب حزب اللہ نے اپنے ایک
فروری
سعد رضوی ٹی ایل پی کے مرکز مسجد رحمت اللعالمین میں خطاب بھی کریں گے
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ترجمان
نومبر
عالمی کپ میں فلسطین کا پرچم صہیونیوں کے لیے وبال جان
?️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:عالمی کپ میں خاص طور پر مراکش کی قومی ٹیم کی
دسمبر
امریکہ کا یمن پر حملہ
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کے تجزیے کے مطابق، امریکی حکام توقع کرتے
جنوری
غزہ جنگ ختم ہونےکا ابھی کوئی امکان نہیں
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے اس میڈیا نے اپنے پیر کے شمارے میں
جنوری
ترکی میں سویڈن کے سفیر کو طلب کیا گیا
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: ترکی کی وزارت خارجہ نے آج بدھ کو ترکی اور
اکتوبر
پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان معاملات طے
?️ 26 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان معاملات طے پانے
مئی