?️
سچ خبریں: مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایپ اسٹور سے امریکا کی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) ایجنٹس کی نقل و حرکت کو گمنام طور پر رپورٹ کرنے کے لیے استعمال ہونے والی کئی ایپس ہٹادیں، بتایا جاتا ہے کہ یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ کے بعد کیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں یہ ایپس تیزی سے مقبول ہو گئی تھیں کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملک بدری مہم ملک بھر کے شہروں میں زور پکڑ رہی تھی۔
تاہم ٹرمپ انتظامیہ کے حکام نے ان ایپس پر سخت تنقید کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایپس اہلکاروں کی جان کو خطرے میں ڈالتی ہیں، خاص طور پر پچھلے ماہ ٹیکساس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی ایک سہولت پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ان ایپس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
حکام نے کہا کہ حملہ آور نے حملے سے کئی روز قبل ایسی ہی ایک ایپ استعمال کی تھی۔
اس فائرنگ کے نتیجے میں دو قیدی ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا، حالانکہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ حملہ آور کا اصل ہدف امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کا عملہ تھا۔
ٹرمپ کی بڑے پیمانے پر ملک بدری مہم کے دوران جب نقاب پوش اہلکاروں نے ہزاروں تارکین وطن کو حراست میں لیا، تو امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی سہولیات اور آپریشنز کے دوران ملک بھر میں احتجاج بھی دیکھنے میں آیا۔
امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کو ٹریک کرنے والی ایپس، جن میں مقبول ایپ ’ ICEBlock’ بھی شامل ہے، جمعرات کی رات اے ایف پی کے رپورٹرز کو ایپل ایپ اسٹور پر دستیاب نہیں تھیں۔
سب سے پہلے فاکس بزنس نے ان ایپس کے ہٹائے جانے کی خبر دی، جس میں اٹارنی جنرل پام بانڈی نے نیوز آؤٹ لیٹ کو بتایا کہ وزارت انصاف نے ’ آج ایپل سے رابطہ کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ ICEBlock ایپ کو اپنے ایپ اسٹور سے ہٹا دے، اور ایپل نے ایسا کر دیا۔’
ایپل نے اے ایف پی کی تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔
این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک بیان میں کمپنی نے کہاکہ’ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر ہم نے ICEBlock اور اسی نوعیت کی دیگر ایپس کو ایپ اسٹور سے ہٹا دیا ہے۔’


مشہور خبریں۔
چیلنجز کے باوجود معیشت مضبوط ہورہی ہے:وزیراعظم
?️ 8 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس نے دنیا میں معیشت کو کافی
جنوری
ٹرمپ کا ایران کے امور کے لیے منتخب ممکنہ نمائندہ کون ہے؟
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: ٹرمپ کے ہاتھوں ریچارد گرنل کی ایران کے امور کے
دسمبر
گیس کی منتقلی کے لیے صیہونیوں کے یورپی یونین اور مصر کے ساتھ خفیہ مذاکرات
?️ 31 مئی 2022سچ خبریںاسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ مصر کے راستے
مئی
ممنوعہ فنڈنگ کیس: بینکنگ کورٹ کا عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم
?️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے
فروری
عراقی جمعیت علمائے اہلسنت کا الحشد الشعبی کے بارے میں اہم بیان
?️ 27 جون 2021سچ خبریں:عراقی جمعیت علمائے اہلسنت کے سربراہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں
جون
یمنیوں کے ہاتھوں ابوظہبی کو سخت دھچکا
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات جنگ سے دستبرداری کا اعلان کرکے یمن میں
جنوری
انتہا پسند صہیونی وزراء کا غزہ میں بربریت میں شدت لانے کا مطالبہ
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ جاری رہنے پر اسرائیلی کابینہ کے دو سخت
اپریل
یمنی عہدہ دار کا امریکہ اور سعودی عرب پر الزام
?️ 27 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی فوجی اور اسٹریٹجک امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ
اپریل