?️
سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ون پلس نے اپنا نیا طاقتور بیٹری اور بہترین کیمرا کا حامل بجٹ فون متعارف کرادیا، جس متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی ٹیکنالوجی بھی اپگریڈ کردی گئی۔
کمپنی نے ’ون پلس 15‘ کو ابتدائی طور پر صرف چین میں متعارف کرایا ہے، تاہم جلد ہی اسے دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔
فون کو 8-6 انچ اسکرین اور اسنیپ ڈریگن کی چپ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، اسے اینڈرائیڈ 16 کے حامل آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
فون کے بیک پر تین جب کہ فرنٹ پر ایک ہی سیلفی کیمرا دیا گیا ہے، کیمروں کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرکے ان میں نئے فیچرز اور لینسز دیے گئے ہیں۔
’ون پلس 15‘ کے بیک پر تینوں کیمرے 50 میگا پکسل کے دیے گئے ہیں، ان کے لینسز کو بھی بہتر بنایا گیا ہے جب کہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے۔
فون کو فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جب کہ اس میں طاقتور بیٹری دی گئی ہے۔
’ون پلس 15‘ میں 7 ہزار 300 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے، اس کے ساتھ 50 واٹ کا فاسٹ چارجر جب کہ 120 واٹ کا وائرلیس چارجر بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
فون کو 8، 12 اور 16 جی بی ریم اور 256 اور 512 سمیت ایک ٹی بی جی بی میموری کے ماڈلز میں پیش کیا گیا ہے۔
‘ون پلس 15‘ کے ساتھ کمپنی ’ایسے 6‘ کو بھی چین میں متعارف کرایا ہے، جسے کمپنی عالمی سطح پر ’ون پلس 15 آر‘ کے نام سے پیش کرے گی۔
کمپنی نے ’ون پلس 15‘ کے سب سے کم میموری کے ماڈل کی قیمت ایک لاکھ 55 ہزار جب کہ 16 جی بی میموری ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار روپے تک رکھی ہے، تاہم امکان ہے کہ فون کو پاکستان میں پیش کرتے وقت قیمتیں مزید کم کردی جائیں گی۔


مشہور خبریں۔
اپوزیشن کے پروپیگنڈے سے ملک دیوالیہ نہیں ہوگا، معیشت درست رخ پر ہے، اسحٰق ڈار
?️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان
دسمبر
نوازشریف کو سزا دلوانے والوں کو قوم سے معافی مانگنی پڑے گی ، جاوید لطیف
?️ 22 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر
جنوری
ٹرمپ ایک بے مثال گھریلو خطرہ ہے: امریکی کانگریس
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں: 6 جنوری 2021 کو کانگریس کی عمارت پر حملے
جولائی
میں 24 گھنٹوں میں یوکرین کی جنگ ختم کروا سکتا ہوں:ٹرمپ
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے
جنوری
المعمدانی ہسپتال بنا فلسطینی بچوں کا مقتل
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر حملہ، جس نے 500 افراد کو
اکتوبر
امریکہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین کے خلاف یکطرفہ کارروائی سے باز رہے
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : امریکی وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا
دسمبر
امریکہ کی سعودی عرب کو 3.5 ارب ڈالر کے میزائل فروخت کرنے کی منظوری
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع دورہ ریاض
مئی
پاکستان نےبھارت کے جھوٹے دعوے مسترد کر دئے
?️ 8 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) دفترخارجہ نے بھارت کی وزارت امور خارجہ کے ترجمان
جنوری