?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے سائبر محاذ پر سیکیورٹی اقدامات کے تحت صدر مملکت، وزیراعظم آفس سمیت ڈیڑھ درجن وزارتوں، اداروں کے آئی ٹی سیکیورٹی کا آڈٹ کیا گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ٹی سیکیورٹی آڈٹ میں سیفٹی کے مؤثر معیارات پر پورا نہ اترنےکی نشاندہی کی گئی، آڈٹ کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل ٹیلی کمیونیکیشنز اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نےکیا۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ آئی ٹی آڈٹ، سائبرحملوں اور بریچ کی تحقیقات کی گئیں، صدر اور وزیراعظم آفس کا آئی ٹی سیکیورٹی آڈٹ مکمل کیا گیا، داخلہ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، آبی وسائل کی وزارتوں کا آئی ٹی سیکیورٹی آڈٹ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سائبرآڈٹ والے ڈویژنز اور اداروں میں کابینہ ڈویژن، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال مکمل کی گئی۔
مزید بتایا کہ اسلام آباد میں چینی سفارتخانےکی ویب سائٹ/ سی پیک سیکریٹریٹ پرسائبر حملےکی ایولیویشن کی گئی، نیپرا کی ویب سائٹ کی سائبر سیکیورٹی بریچ پر بھی تحقیقات مکمل کی گئیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اسی طرح بیوروآف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلایمنٹ کی ویب سائٹ پر ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی، اسی طرح پاورڈویژن کےآئی ٹی نیٹ ورک اور ڈیٹا سینٹرکی ٹیکنیکل ایولیویشن کی گئی۔
مزید بتایا کہ گندم کےبیج کی تقسیم، سستا آٹا ایپلیکشن سے متعلق ٹیکنیکل جانچ پڑتال کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی آڈٹ میں پتا چلاکہ مختلف وزارتوں، ڈویژنز نے اہم اقدامات نظرانداز کیے، محفوظ انٹرنیٹ تک رسائی کے اقدامات نظر انداز کرنےکی نشاندہی کی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاس ورڈ مینجمنٹ اور ڈیوائس کنٹرول میکنزم جیسےاقدامات نظر انداز کیے گئے۔


مشہور خبریں۔
اردگان کا تل ابیب کے لیے نعرہ
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: ایک عرصے سے عالم اسلام کا لیڈر ہونے کا دعویٰ
جولائی
کیا امریکہ اور اسرائیل نے روس سے غزہ جنگ کا بدلہ لیا ہے؟
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں: ماسکو میں دہشت گردانہ حملہ ایسے موقع پر ہوا جب
مارچ
13,000 سے زیادہ یوکرینی مقبوضہ علاقوں میں داخل ہوئے
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی محکمہ آبادی اور امیگریشن نے ہفتے کی شام اعلان
مارچ
بائیڈن نے اسرائیلی قیدیوں سے کیا وعدہ کیا؟
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور
جنوری
اردوغان نے تعلقات کی مضبوطی پر صیہونی حکومت کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان اور صیہونی صدر اسحاق
اگست
شہبازشریف کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس
?️ 26 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر
جون
علاقائی رابطہ اختیاری نہیں، ترقی و استحکام کے لیے ناگزیر ہے، اسحٰق ڈار
?️ 23 اکتوبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار
اکتوبر
مظلوم کی مظلوم کے حق میں آواز
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے صنعاء میں فلسطینی جہاد
جون