واٹس ایپ ہیک ہونے سے  بچنے کے لئے ماہرین کی کچھ تجاویز

واٹس ایپ کا اہم  فیچر میں تبدیلی کا فیصلہ

?️

نیویارک( سچ خبریں) ٹیکنالوجی ماہرین نے واٹس ایپ ہیک ہونے سے بچنے کے لئے کچھ تجاویز پیش کی ہیں کیونکہ واٹس ایپ  آج کل رابطے کا اہم ذریعہ ہے جس میں صارف کا ذاتی ڈیٹا بھی موجود ہوتا ہے، واٹس ایپ کا ہیک ہوجانا پریشانی کے ساتھ ساتھ تشویش ناک بھی ہے۔

ایک بین الاقوامی اخبار کی حال ہی میں یہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ ہیکرز دنیا بھر میں واٹس ایپ کے 2 ارب سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس کو بلاک کر کے ان کا نجی ڈیٹا چوری کرنا چاہتے ہیں۔ٹیکنالوجی ماہرین نے ہیکنگ سے بچنے کے لیے کچھ تجاویز پیش کی ہیں، جن پر عمل کرنے سے ہیکرز آپ کا ذاتی ڈیٹا چوری نہیں کرسکیں گے اور آپ کے نجی اکاؤنٹ پر موجود کونٹیکٹس کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔

اگر آپ کا اکاونٹ ہیک ہوجائے تو واٹس ایپ کو [email protected] پر ایک میسیج بھیج کر بتائیں کہ آپ کا ذاتی اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ ای میل میں اپنے اکاؤنٹ پر درج فون نمبر کا ذکر کریں۔اپنے موبائل سے ایپلی کیشن کو ڈیلیٹ کریں، اسے ڈاؤن لوڈ کریں، پھر دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش کریں اور دن میں کئی بار اس عمل کو دہرائیں تاکہ ہیکرز کو الجھایا جا سکے۔اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کی کوشش کرتے رہیں۔

ایک ٹیکسٹ میسج یا فون کال کے ذریعے دوستوں اور خاندان کے افراد کو بتائیں کہ آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے اور ان سے کہیں کہ وہ آپ کے ہیک کیے گئے اکاؤنٹ سے ملنے والے کسی پیغام کا جواب نہ دیں۔

ایپلی کیشن کے ڈیٹا فیلڈ میں اپنا ذاتی فون نمبر درج کر کے ڈوئل فیچر آن کریں، اگر کوئی فون ہیک کرنے کی کوشش کرے گا تو ایپلی کیشن آپ کو چھ ہندسوں کا کوڈ بھیجے گی، اس طرح آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ کوئی آپ کے فون کو ہیک کرنے اور اسے بلاک کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

واٹس ایپ اکاؤنٹ سسپینڈ ہونے کے بعد ایپ اپنے یوزرز کو 30 دن دیتی ہے جس میں صارفین اپنی فائلز اور میڈیا کو ری سٹور کر سکتا ہے، اس کے بعد یہ ڈیٹا ایپ کے بیک اپ سے مستقل طور پر حذف کر دیا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

مصر کا اسرائیل کو واضح انتباہ

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: قاہرہ مصری وزیر خارجہ نے سی این این کے ساتھ

آرمی چیف نے عید کہاں گزاری

?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جہاں پورے ملک کے لوگوں نے عید اپنے

کیا امریکہ کو عراق سے جانا ہو گا؟

?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں الصادقون دھڑے کے رکن نے کہا کہ

پاکستان نے عالمی قوانین کے مطابق بھارتی جارحیت کا جواب دیا ہے، حریت کانفرنس

?️ 10 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف احتجاج

?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:نیتن یاہو کی حزب اختلاف جماعتوں کے ذریعہ اتحادی کابینہ تشکیل

مقبوضہ کشمیر : نریندر مودی کے دورے سے قبل مزیدسخت پابندیاں عائد

?️ 5 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

عمران خان کے جیل ٹرائل میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے 3 وکلا پر مشتمل کمیشن قائم

?️ 6 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی

الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو ایف بی آر میں بڑی اصلاحات سے روک دیا

?️ 30 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیر اعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے