واٹس ایپ کے ویب ورژن میں بھی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف

?️

سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ویب ورژن یعنی ڈیسک ٹاپ پر بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ متعارف کرادیا گیا۔

واٹس ایپ کے ویب ورژن پر ترتیب وار صارفین کو اے آئی چیٹ بوٹ نظر آنے لگیں گے، بعض صارفین کو تاحال ان تک رسائی نہیں مل سکی۔

ویب ورژن میں پروفائیل تصویر کے بعد سب سے پہلے اے آئی چیٹ بوٹ کا آئیکون دکھائی دیتا ہے، جسے کلک کرنے پر چیٹ بوٹ کھل جاتا ہے۔

ویب ورژن کے چیٹ بوٹ کو واٹس ایپ موبائل اکاؤنٹ سے منسلک کیا گیا ہے اور تمام چیٹس دونوں جگہ پر نظر آئیں گی۔

میٹا کی جانب سے واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام پر اپریل کے وسط میں اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرائے گئے تھے، جنہیں کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

واٹس ایپ سمیت فیس بک اور انسٹاگرام کے چیٹ بوٹ میں نہ صرف تحریری مواد کو تلاش کیا جاسکتا ہے بلکہ اے آئی چیٹ بوٹس کو ہدایات دے کر تصاویر اور جف بھی بنوائی جا سکتی ہیں۔

فوری طور پر واٹس ایپ چیٹ بوٹس میں طویل دورانیے کی اے آئی ویڈیوز کو نہیں بنایا جا سکتا ہے، تاہم امکان ہے کہ مستقبل میں ویڈیوز کو بھی چیٹ بوٹس کا حصہ بنایا جائے گا۔

کسی بھی خیالی تصویر کو بنوانے کے لیے ہر چیٹ کے آغاز میں امیج یا امیجن لکھ کر چیٹ کو اپنی ہدایات دی جائیں تو چند ہی سیکنڈز میں اے آئی چیٹ بوٹ تصویر بنا کر فراہم کرتا ہے۔

مثال کے طور پر اگر کسی بھی شخص کو جنوبی ایشیائی نسل کی دلہن بنی خاتون کی تصویر درکار ہو تو وہ چیٹ بوٹ کو تمام تفصیلات فراہم کرے گا تو چیٹ بوٹ جنوبی ایشیائی نسل کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق دلہن کی اے آئی تصویر فراہم کرے گا۔

مشہور خبریں۔

8 ماہ بعد غزہ میں نسل کشی روکنے کا وقت آگیا ہے: عباس

?️ 12 جون 2024سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اردن کے دارالحکومت عمان میں

پاکستان کا افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کا مسئلہ مؤثر طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ

?️ 30 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے وزارت خارجہ کے ذریعے افغان حکومت

مزاحمتی تحریک کی کامیابی پر غزہ اور مغربی پٹی میں جشن

?️ 21 مئی 2021سچ خبریں:حماس اور عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ کے رہائشیوں سے مطالبہ

ٹرمپ کا زیلنسکی پر دباؤ؛ حاشیہ آرائی چھوڑ کر پوتن سے معاہدے پر توجہ دو

?️ 13 اکتوبر 2026سچ خبریں:  ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی اپنی ایک بیان میں سخت اور

اپنی کرسی اور سیاست کو بچانے کے لئے ملک کے خلاف نعرے نہ لگائیں: مراد سعید

?️ 14 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے

یمن اور سعودی اتحاد کے 1000 سے زائد قیدیوں کی عنقریب رہائی

?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت میں قیدیوں کے امور کی قومی

عراق میں تصادم پیدا کرنے کی خطرناک سازش

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:عراق کی عصائب اہل الحق تحریک کے سکریٹری جنرل نے کہا

جی ایچ کیو حملہ کیس: استغاثہ کے مزید 8 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ

?️ 15 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے