?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ کی جانب سے اپنے صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اور اہم تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے، جو کیمرے کے ڈیزائن سے متعلق ہے۔ یہ تبدیلی تجرباتی مراحل میں ہے اور واٹس ایپ نے ابھی تک اس فیچر کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
دنیا بھر میں معروف چیٹ ایپلیکیشن واٹس ایپ اپنے ایک اہم فیچر ‘اِن ایپ کیمرہ’ میں بڑی تبدیلی کرنے جا رہی ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ ابھی اس پر کام جاری ہے۔واٹس ایپ بیٹا انفو نامی ویب سائٹ (wabetainfo) کے مطابق واٹس ایپ نے موبائل کیمرے کی مدد سے عکس بندی کرنے اور سیلفی لینے کے شوقین افراد کے لیے اپنی ایپلی کیشن میں اہم تبدیلی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واٹس ایپ گوگل پلے بِیٹا پروگرام کے تحت اس اپ ڈیٹ کا نیا ورژن 2.22.1.2 جاری کیا جائے گا، واٹس ایپ کی اس نئی اپ ڈیٹ میں نیا کیا ہے؟وے بی ٹا انفو کی خبر کے مطابق واٹس ایپ آئندہ پیش کی جانے والی اپ ڈیٹ میں اِن ایپ کمیرے کو ری ڈیزائن کرے گا۔
جب واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ 2.22.1.1 اپ ڈیٹ کے لیے واٹس ایپ بِیٹا جاری کیا، تو ہم نے اعلان کیا تھا کہ وہ گروپ ایڈمنز کے لیے ایک فیچر پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت وہ گروپس میں موجود ہر کسی کے لیے کسی بھی پیغام کو حذف کر سکیں گے، یہ مستقبل کی اپ ڈیٹ تھی اور یہ ایک اچھی شروعات تھی۔
اب واٹس ایپ 2.22.1.2 بِیٹا اپ ڈیٹ جاری کر رہا ہے، یہ خبر ایپ کے اندر موجود کیمرے کے بارے میں ہے۔گزشتہ روز جاری ہونے والی بی ٹا اپ ڈیٹ میں ہونے والی تبدیلی کے اسکرین شاٹ کا آپ اپنے واٹس ایپ کیمرے سے بہ آسانی موازنہ کر سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا صیہونی فوج میں حماس کو شکست دے سکتی ہے؟ امریکہ کیا کہتا ہے؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: ایک طرف جہاں نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ
نومبر
سعودیوں کی نظر میں یمنیوں کی میزائل طاقت
?️ 1 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی وزیر اطلاعات نے اعتراف کیا کہ یمن پر حملے کے
اپریل
غزہ کے عوام کے ساتھ عالمی یکجہتی کا اعلان
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا کے کارکنوں نے غزہ کے عوام کے ساتھ
دسمبر
نصف صدی بعد پہلی بار نجی کمپنی کے خلائی مشن کی چاند پر کامیاب لینڈنگ
?️ 24 فروری 2024سچ خبریں: نصف صدی سے زائد عرصے بعد پہلی بار امریکی نجی
فروری
فیض آباددھرناکیس: کمیشن نے سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید کو طلب کرلیا
?️ 29 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فیض آباد دھرنا کیس میں تحقیقاتی کمیشن نے
دسمبر
چین اور امریکہ نے ملٹری کمیونیکیشن چینل کے قیام پر اتفاق کیا ہے
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ نے اعلان کیا کہ بیجنگ
نومبر
حماس کا صیہونی حکام کو فلسطینی قیدیوں کے بارے میں انتباہ
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی تحریک حماس نے مقبوضہ فلسطین کی صورتحال اور جنگ بندی
دسمبر
وزیر داخلہ کی پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی
?️ 27 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ
جولائی