?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اہم فیچر ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد صارفین 2 دن اور 12 گھنٹے بعد بھی ان پیغامات کو ڈیلیٹ کرسکیں گے جو انہوں نے غلطی سے بھیج دیے ہوں گے۔
واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون’ کے دورانیے کو بڑھایا جارہا ہے جس کے بعد صارفین 2 دن اور 12 گھنٹے بعد بھی ان پیغامات کو ڈیلیٹ کرسکیں گے جو انہوں نے غلطی سے بھیج دیے ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق یہ فیچر جلد واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کے صارفین کیلئے متعارف کروایا جائے گا۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ کے ڈیلیٹ فار ایوری ون’ فیچر کی مدد سے صارفین ابھی اپنے پیغامات کو ایک گھنٹے 8 منٹ اور 16 سیکنڈزکے اندر ڈیلیٹ کر سکتے ہیں تاہم اب کمپنی اس فیچر میں تبدیلی لانے پر غور کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ فیچر میں تبدیلی ابھی صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے کیونکہ ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے اور جلد ہی اسے صارفین کے لیے دستیاب کروایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
عراق سے تمام امریکی لڑاکا فوجیوں کا انخلاء یقینی
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں: جیسے جیسے 31 دسمبر قریب آ رہا ہے، عراق سے
دسمبر
امریکی کمانڈوز سعودیوں کو یمن کی دلدل سے بچانے کے لیے پیکار جنگ
?️ 17 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کے خلاف جنگ میں امریکی فوج کی شرکت متنازعہ
جنوری
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک
?️ 23 فروری 2023خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان مین سیکیورٹی فورسز کی کارروائی
فروری
اگر ہم سخت فیصلے نہیں لے سکتے تو ہمیں حکومت سے باہر ہو جانا چاہیے:شاہد خاقان عباسی
?️ 19 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اعلیٰ
مئی
ڈالر کی غیرقانونی تجارت کےخلاف اقدامات سے پاکستان کی ترسیلات زر بڑھ گئیں، بلومبرگ
?️ 17 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی غیر
دسمبر
حکومتی شٹ ڈاؤن کی وجہ سے نیٹو ممالک کو امریکی ہتھیاروں کی ترسیل رک گئی
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی تاریخ کے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن نے نیٹو
نومبر
صیہونی فوج نے غزہ میں انسانی امداد لینے والے فلسطینیوں کو گولیوں سے بھون ڈالا؛سی این این کی تصدیق
?️ 6 جون 2025سچ خبریں:امریکی چینل CNN کی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ صیہونی
جون
اسرائیلی حملہ میں صہیونی قیدیوں کا ایک محافظ ہلاک
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: کتائب القسام کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ
اگست