?️
سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اب تک کا سب سے منفرد فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت صارفین ٹیلی گرام اور سگنل جیسی ایپس پر بھی میسیجز بھیج سکیں گے۔
اس وقت مذکورہ تینوں ایپلی کیشنز سمیت کوئی بھی ایسی ایپ نہیں ہے جو یہ سہولت فراہم کرتی ہو لیکن ممکنہ طور پر آئندہ سال تک تمام ایپس ایسی سہولت پیش کریں گی۔
جی ہاں، یورپین یونین (ای یو) کی جانب سے پاس کیے گئے ڈیجیٹل مارکیٹ ایکٹ (ڈی ایم اے) کے تحت واٹس ایپ سمیت دیگر پلیٹ فارمز ایسی سہولت پیش کرنے کے پابند ہیں،جس کے تحت کوئی بھی صارف ایک ایپ سے کسی بھی دوسری ایپ میں اکاؤنٹ کے بغیر میسیج بھیج سکے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا ایک اور فیچر لانچ
اسی حوالے سے واٹس ایپ نئے فیچر کو پیش کرنے پر کام کر رہا ہے اور ممکنہ طور پر اگلے 6 ماہ میں نیا فیچر پیش کردیا جائے گا۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب ایٹ انفو کے مطابق واٹس ایپ کے ماہرین کراس پلیٹ فارم فیچر بنانے میں مصروف ہیں، جس کے تحت کوئی بھی واٹس ایپ صارف اکاؤنٹ نہ ہونے کے باوجود ٹیلی گرام یا سگنل پر میسیج بھیج سکے گا۔
اسی طرح مذکورہ فیچر کے تحت کوئی بھی ٹیلی گرام یا سگنل جیسی ایپ کا صارف واٹس ایپ اکاؤںٹ نہ ہونے کے باوجود وہاں سے میسیج بھیج سکے گا۔
یورپین یونین کے قانون کے مطابق تمام میسیجنگ اور انٹرنیٹ ایپلی کیشنز 2024 کے اختتام تک ہر حال میں ایسی سہولیات پیش کرنے کی پابند ہیں۔
مذکورہ سہولت کے تحت کوئی بھی صارف کسی ایک ایپلی کیشن پر اکاؤنٹ بنانے کے بعد کسی ایسی ایپ پر بھی میسیج بھیجنے کے اہل ہوگا، جس پر ان کا اکاؤنٹ نہیں ہوگا۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ مذکورہ فیچر کی آزمائش کو آئندہ چند ماہ میں شروع کرے گا اور ممکنہ طور پر فیچر کو 6 ماہ کے اندر ہی پیش کردیا جائے گا لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا اب تک کا سب سے بڑا اور اہم فیچر پیش
ابتدائی طور پر مذکورہ فیچر کو صرف یورپین یونین کے ممالک میں پیش کیا جائے گا، تاہم بعد ازاں اسے ترتیب وار دیگر ممالک میں بھی وسعت دیے جانے کا امکان ہے۔
اگر مذکورہ فیچر واٹس ایپ پر متعارف کرایا گیا تو یہ اب تک کا واٹس ایپ کا سب سے منفرد فیچر ہوگا۔


مشہور خبریں۔
صدر مملکت اور وزیراعظم کا باہمی احترام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
?️ 16 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے باہمی احترام
نومبر
غزہ جنگ میں بی بی سی کا اسکینڈل!
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:بی بی سی کے نیوز رپورٹروں کے ایک گروپ نے اس
نومبر
امریکی وزرا کی نظر یوکرینی صدر کی حیثیت؛نیویارک ٹائمز کا انکشاف
?️ 21 جون 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے صحافیوں کی نئی کتاب میں انکشاف ہوا ہے
جون
قطری وزیرِ خارجہ کے دورۂ تہران میں خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور
?️ 1 فروری 2026 قطر کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے وزیرِ
فروری
شیخ رشید کے میڈیا سینٹر پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کا چھاپہ
?️ 1 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سابق وزیر داخلہ شیخ
مئی
بھارتی حکومت نے کشمیری عوام کے خلاف اعلانِ جنگ کر رکھا ہے: شاہد سلیم
?️ 22 جنوری 2023جموں: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جنوری
اینڈرائیڈ سسٹم کے 8 فیچرز کون سے ہیں؟
?️ 28 اگست 2021سیئول (سچ خبریں) اینڈرائڈ سسٹم کے 8 ایسے فیچرز ہیں جن سے
اگست
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے پہلے دن فلسطین محور گفتگو رہا
?️ 24 ستمبر 2025اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے پہلے دن فلسطین
ستمبر