🗓️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ پر صارفین کے لئے ایک بڑا مسئلہ چیٹ ہسٹری ری اسٹور کرنے کا تھا جب بیک اپ ہسٹری ری اسٹور کی جاتی تھی، لیکن ٹیلی کمیونیکیشن کے ماہرین نے واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کو درپیش دیرینہ مسلئے کا کار آمد متبادل حل پیش کر دیا ہے۔
کافی عرصہ ہو چکا، واٹس ایپ کی جانب سے اس خرابی کا حل پیش نہیں کیا جا سکا ہے، جس کی وجہ سے یوزر کے پاس ‘بیک اپ ری اسٹور’ کو ترک کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہتا، چیٹ ہسٹری بھی ضایع ہو جاتی ہے۔لیکن اب ٹیلی کمیونیکیشن کے ماہرین نے واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کو درپیش دیرینہ مسلئے کا کار آمد متبادل حل پیش کر دیا ہے۔
واٹس ایپ اکاؤنٹ کو گوگل ڈرائیو سے ان لنک کریں۔https://drive.google.com پر جا کر گوگل اکاؤنٹ کو لاگ ان کریں، پھر Settings کو اوپن کریں، Manage Apps پر جائیں، واٹس ایپ میسنجر پر کلک کریں، آپشن پر جا کر پر Disconnect from Drive پر کلک کریں۔اب واٹس ایپ کو ان انسٹال کر دیں۔
اس کے بعد فائل مینیجر کو استعمال کرتے ہوئے ’’/user/Android/Media/com.whatsapp/WhatsApp/Databases‘‘ سے سب سے آخر میں Save کی گئی ڈیٹا بیس فائل کو منتخب کریں اور اس کو ری نیم ’’msgstore.db‘‘ کر کے crypt. ایکسٹینشن کو جوں کا توں رہنے دیں۔
مثال کے طور پر ایکسٹینشن ’’.crypt12‘‘ ہے تو پھر ڈیٹا بیس فائل کا نیا نام ’’msgstore.db.crypt12‘‘ ہونا چاہیے۔ اگر یہ پاتھ موجود نہ ہو تو’’WhatsApp/Databases‘‘ یا پھر ’’/user/WhatsApp/Databases‘‘ کے ساتھ کوشش کریں۔اب واٹس ایپ کو دوبارہ انسٹال کریں اور اکاؤنٹ سے منسلک نمبر کو استعمال کرتے ہوئے لاگ ان کریں۔
لاگ ان کرنے کے بعد واٹس ایپ گوگل ڈرائیو سے بیک اپ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا، لیکن واٹس ایپ کے ڈرائیو سے ان لنک ہونے کی وجہ سے وہ بیک اپ تلاش نہیں کر سکے گا۔جی ڈرائیو سے بیک اپ میں ناکامی کے بعد واٹس ایپ پہلے سے ری نیم کیے گئے لوکل بیک اپ کو منتخب کر کے کام یابی سے بیک اپ ری اسٹور کر دے گا۔اور چیٹ ہسٹری کو ری اسٹور کرنے کے بعد آپ اپنے واٹس ایپ کو دوبارہ گوگل اکاؤنٹ سے لنک کر سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
Agrarian Ministry distributes 6.2m land certificates
🗓️ 11 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
عالم انسانیت سے امریکہ کی اپیل
🗓️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: مزاحمتی ریڈیو کے چیف ایڈیٹر علیرضا داودی نے صیہونی حکومت
نومبر
عراق اور شام کی سرحدوں پر 10 ہزار دہشت گردوں کی موجودگی
🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے عراق اور شام کی سرحدوں پر 10,000 دہشت
اگست
رفح پر حملہ روکنے کے لیے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر ردعمل
🗓️ 25 مئی 2024سچ خبریں: ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف نے
مئی
عمیر جسوال کا دوسری شادی کا اعتراف، خفیہ رکھنے کا سبب بھی بتا دیا
🗓️ 5 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و اداکار عمیر جسوال نے ایک ماہ بعد
نومبر
امریکہ کے بڑے شہروں میں قتل عام کی شرح میں شدید اضافہ، امریکی صدر بھی اسلحہ فروشوں کو روکنے میں ناکام
🗓️ 24 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کے بڑے شہروں میں قتل عام کی شرح
جون
ٹی وی میزبان شاہ زیب خانزادہ کا بطور ڈراما نگار کیریئر کا آغاز
🗓️ 29 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) حالات حاضرہ کے ٹی وی میزبان شاہ زیب خانزادہ
نومبر
نیتن یاہو فلسطینیوں کا خون بہا کر خود کو بچانا چاہتا ہے: فلسطینی وزارت خارجہ
🗓️ 13 جون 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطینی وزارت خارجہ نے ہفتے کی شب ایک بیان میں
جون