?️
ڈبلن(سچ خبریں) آئرلینڈ کے سرکاری ادارے نے واٹس ایپ پر 266 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا۔یہ جرمانہ پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پرواٹس ایپ پر عائد کیا گیا ہے۔ جسے ڈیٹا پروٹیکشن قانون میں سب سے بڑا جرمانہ قرار دیا جارہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق یورپین یونین کے پرائیویسی ادارے کی جانب سے دباؤ کے بعد آئرلینڈ کی ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیٹری نے جمعرات کے روز فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ پر جرمانہ عائد کیا۔
آئرلینڈ کے سرکاری ادارے کی جانب سے واٹس ایپ پر 225 ملین یورو (226 ملین ڈالرز) جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔(پاکستانی کرنسی کے حساب سے یہ رقم چوالیس ارب پچاس کروڑ بیس لاکھ 66 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے)
ریگولیٹری کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وٹس ایپ آگاہ کیے بغیر صارفین کی معلومات فیس بک کے ساتھ شیئر کیں، نشاندہی کے باوجود بھی ڈیٹا کی حفاظت نہیں کی گئی۔فیصلے کے مطابق واٹس ایپ حکام آئرلینڈ کے پرائیوسی کمشنر کو قوانین کی خلاف ورزی پر مطمئن کرسکے اور نہ ہی کوئی وضاحت پیش کرنے میں کامیاب ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ حکام نے دو سال کی تفتیش کے بعد وٹس ایپ پر جرمانہ عائد کیا، جسے ڈیٹا پروٹیکشن قانون میں سب سے بڑا جرمانہ قرار دیا جارہا ہے۔ ریگولیٹرز نے پچاس ملین یورو جرمانے کی سفارش کی تھی مگر ادارے نے چار گنا زیادہ جرمانہ عائدکیا۔
دوسری جانب واٹس ایپ انتظامیہ نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’اتھارٹی کی جانب سے کیا جانے والا فیصلہ مناسب نہیں، ہم صارفین کی پرائیویسی کا ہر صورت خیال رکھتے ہیں‘۔واضح رہے کہ آئرش اتھارٹی کے پاس بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے دو درجن سے زائد کیسز زیر تفتیش ہیں۔


مشہور خبریں۔
ترکی کا شام اور بشار الاسد کے بارے میں تازہ ترین موقف
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ نے العربیہ کے ساتھ انٹرویو میں شام
دسمبر
پہلا امریکی پوپ کون ہے؟
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: بالآخر، ویٹیکن میں کارڈینلز کے دو دن کے غور و
مئی
ہم یروشلم کے مقدسات کی حمایت کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں: اردن
?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں: اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے پیر کی سہ پہر
اپریل
سوڈانی کی زبانی شہید سلیمانی اور المہندس کی تعریف
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے تکفیری دہشت
جنوری
یوکرین جنگ میں امن کی کوئی ضمانت نہیں:امریکی بائب صدر
?️ 23 دسمبر 2025 یوکرین جنگ میں امن کی کوئی ضمانت نہیں:امریکی بائب صدر امریکی نائب
دسمبر
ٹرمپ کے کان پر خراش غزہ میں قتل عام سے زیادہ اہم ہے؟
?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں ایک فلسطینی میڈیا کارکن ابو صلاح نے ایک
جولائی
زمینی جنگ میں 221 اسائیلی فوجی ہلاک
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے غزہ کے خلاف زمینی جنگ میں 221 فوجیوں
جنوری
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیرون ملک رہنے والے
جون