?️
سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے کچھ عرصہ قبل متعارف کرائے گئے وائس چیٹ کو مزید بہتر کرتے ہوئے اسے بڑے گروپس تک رسائی دے دی۔
ابتدائی طور پر واٹس ایپ نے وائس چیٹ کو آزمائشی بنیادوں پر چند ماہ قبل متعارف کرایا تھا، بعد ازاں اسے ایپلی کیشن کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن وائس چیٹ کو انتہائی کم گروپ صارفین کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا تھا۔
لیکن اب ایپلی کیشن نے اس کی استعداد بڑھاتے ہوئے وائس چیٹ گروپ کو 32 سے 128 ارکان کو شامل کرنے کا فیچر پیش کردیا۔
یعنی اب کوئی بھی صارف گسی بھی گروپ وائس چیٹ میں بیک وقت 32 سے 128 اکاؤنٹس کو شامل کر سکتا ہے۔
وائس چیٹنگ بلکل وائس کال کی طرح ہوتی ہے، یعنی صارفین اس میں پیغامات لکھنے کے بجائے آواز کی صورت میں بتائیں گے۔
تاہم یہ وائس کال سے مختلف بھی ہے، ایپلی کیشن انتطامیہ کے مطابق وائس چیٹ میں آواز بہتر اور صاف ہوتی ہے اور صارفین کو فون کو کال کی طرح پکڑنا نہیں پڑتا۔
وائس چیٹ جیسے ہی کوئی اسٹارٹ کرے گا تو گروپ میں شامل دوسرے صارف کو اگرچہ نوٹی فکیشن جائے گا لیکن اس کے پاس کال نہیں جائے گی۔
وائس چیٹ میں نوٹی فکیشن موصول ہونے کے بعد بھی اگر کوئی فرد شامل نہیں ہونا چاہے تو اسے موصول شدہ سیشن چیٹ ختم ہوتے ہی بند ہوجائے گا یا پھر اس کا سیشن خودکار طور پر 60 منٹ بعد ختم ہوگا۔
وائس چیٹ شروع ہوتے ہی صارفین میسیج میں موصول ہونے والے نوٹی فکیشن کے ببل کو کلک کرکے چیٹ کا حصہ بن سکیں گے جب کہ چیٹ کا حصہ نہ بننے کی خواہش رکھنے والے افراد کے پاس اسے رجیکٹ کرنے کا آپشن بھی ہوگا۔


مشہور خبریں۔
شہباز گل پر حملے کی مکمل منصوبہ بندی کی گئی تھی: حماد اظہر
?️ 15 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر نے وفاقی
مارچ
ایک ہفتے میں 10 لاکھ سے زائد امریکی بچے کورونا کا شکار
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس کا کہنا ہے کہ 20 جنوری
جنوری
وزیر خارجہ نیویارک پہنچ گئے
?️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عالمی
مئی
امریکی معاشرے میں بڑھتی ہوئی غربت اور چوری کا بحران
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں: فاکس نیوز نے اپنے ماہرین سے بات چیت میں امریکی
نومبر
اسرائیل نے غزہ میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا، الجزیرہ نے اہم انکشاف کردیا
?️ 26 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) الجزیرہ نیٹ ورک کے فوج ماہر نے اسرائیلی دہشت
مئی
آدھے امریکی نوجوان سائبر ہراسانی کا شکار
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق
دسمبر
صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے منحل ہونے کا امکان
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اطلاع دی ہے
جون
توہین مذہب کے ملزم سے شہریوں کا انوکھا انتقام
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: سوات میں مشتعل ہجوم نے قرآن پاک کی بے حرمتی
جون