?️
سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر ایک انتہائی مفید اور دلچسپ فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی، جس کے تحت صارفین کو وہ پیغامات پڑھنے میں بھی مدد مل سکے گی، جنہیں انہوں نے نہ دیکھا ہوگا۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ پر نہ پڑھے جانے والے میسیجز کو ہائی لائیٹ کرنے سمیت ان کا نوٹیفکیشن صارف کو بھیجنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔
مذکورہ فیچر کے تحت وٹس ایپ کا الگورتھم صارف کو نوٹیفکیشن بھیج کر خبردار کرے گا کہ اس نے فلاں نمبر سے آنے والے میسیج کو نہیں دیکھا اور نہ ہی پڑھا ہے۔
فیچر کے تحت از خود نہ پڑھے جانے والے میسیجز ہائی لائیٹ بھی ہوجائیں گے، تاہم اس باوجود اگر صارف کسی میسیج کو خاص وقت تک نہیں دیکھتا تو سسٹم اسے نوٹیفکیشن بھیج کر آگاہ کرے گا۔
مذکورہ فیچر فیس بک یا انسٹاگرام میں پوسٹ پر کمنٹس کے بعد موصول ہونے والے نوٹیفکیشن کی طرح کام کرے گا اور صارف کو واٹس ایپ پر نوٹیفکیشن ملے گا کہ اس نے فلاں میسیج نہیں پڑھا۔
مذکورہ فیچر کے تحت واٹس ایپ کا الگورتھم ایسی چیٹس کے نہ پڑھے جانے والے میسیجز سے متعلق خصوصی طور پر جلد نوٹیفکیشن بھیجے گا، جن چیٹس پر صارف زیادہ میسیجز کرتے ہوں گے۔
اس سے قبل واٹس ایپ پر اسٹیٹس اپڈیٹ کے نوٹیفکیشن بھیجنے کی آزمائش بھی شروع کی گئی تھی۔
دونوں فیچر کی آزمائش محدود اینڈرائیڈ صارفین پر کی جا رہی ہے، دوسرے مرحلے میں ان کی آزمائش کو بڑھا دیا جائے گا، جس کے بعد انہیں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں فیچرز کو آئندہ برس کے آغاز میں متعارف کرادیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔


مشہور خبریں۔
فرانسیسی وفد کے شمالی شام کے دورے کےکا راز
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:جب کہ حالیہ ہفتوں میں فرانس کے مختلف شہر مظاہرین کی
جولائی
ایک بار پھر بائیڈن ہوائی جہاز کی سیڑھیوں پر گرے
?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کو ایئر فورس 1 کی سیڑھیاں
فروری
غزہ کے بچے کب سے بھوکے ہیں؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر برائے حق خوراک نے اعلان
ستمبر
ہالینڈ کی عوام کے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: ہالینڈ کے شہر یوٹریکٹ میں سینکڑوں افراد نے غزہ میں
اگست
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 827 پوائنٹس اضافے سے 58 ہزار کی بُلند ترین سطح پر
?️ 22 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی
نومبر
یورپ معاشی خودکشی کی راہ پر گامزن
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی توانائی کی سلامتی کونسل کے سینئر مشیر اس بات پر
اکتوبر
امیر عبداللہیان کس لئے اسلام آباد جائیں گے؟
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:انگریزی زبان کے پاکستانی اخبار Nation کی ویب سائٹ نے سفارتی
جولائی
لندن کو ٹرمپ کی مہمان نوازی مہنگی پڑ گئی
?️ 20 ستمبر 2025لندن کو ٹرمپ کی مہمان نوازی مہنگی پڑ گئی برطانیہ کے شاہی
ستمبر