?️
سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز اور ٹولز کے استعمال کا علیحدہ ٹیب متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
واٹس ایپ پر اس وقت میٹا کا اے آئی لاما چیٹ بوٹ دستیاب ہے، تاہم نئے فیچر کے تحت ایپلی کیشن پر اے آئی ٹولز کا علیحدہ ٹیب شامل کیا جائے گا۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق میسیجنگ ایپلی کیشن کے ماہرین اے آئی ٹیب کو متعارف کرانے پر کام کر رہے ہیں اور اس کی آزمائش محدود صارفین کو رسائی دے کر شروع کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق واٹس اپ میں نیچے دیے گئے نیویگیشن بار میں ’کمیونٹیز‘ کی جگہ ’اے آئی‘ کا ٹیب دیا جائے گا۔
’اے آئی‘ کا ٹیب دیے جانے کے بعد واٹس ایپ سے ’کمیونٹیز‘ کا ٹیب ہٹ جائے گا، تاہم صارفین ’کمیونٹیز‘ کے فیچرز کو استعمال کر سکیں گے اور نئی کمیونٹیز بھی بنا سکیں گے۔
’اے آئی‘ ٹیب میں جانے کے بعد صارفین نہ صرف میٹا کے تمام اے آئی ٹولز اور فیچرز کو دیکھ سکیں گے بلکہ دوسرے معروف اے آئی ٹولز اور فیچرز کی بھی وہاں دستیابی یقینی بنائی جا سکے گی۔
ممکنہ طور پر مذکورہ ٹیب پر جاکر تمام اے آئی ٹولز کو واٹس ایپ پر رہتے ہوئے استعمال کرنا ممکن ہوگا۔
واٹس ایپ کی جانب سے مذکورہ فیچر کو پیش کرنے کے حوالے سے کافی عرصے سے کام کیا جا رہا ہے اور مذکورہ فیچر تک متعدد ممالک کے محدود صارفین کو رسائی بھی دی جا چکی ہے۔
ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ فیچر کو کب تک پیش کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں برس ہی پیش کردیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
یمن کے خلاف مغربی حملوں پر روس کا ردعمل
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: روس کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں مغربی
فروری
ایران اور چین کے درمیان اہم معاہدہ
?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:عوامی جمہوریہ چین کے وزیر برائے امور خارجہ اور قومی کونسل
مارچ
یوکرین کی صیہونیوں سے اینٹی ڈرون سسٹم کی خریداری
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک عبرانی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک صہیونی
ستمبر
پاک-برطانیہ کثیرالجہتی روابط مزید مضبوط ہوئے ہیں، شہباز شریف کا برطانیہ روانگی سے قبل بیان
?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
مئی
پاکستانی عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، سعودی وزیرِحج کی یقین دہانی
?️ 1 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم
جون
فلیگ مارچ سے صیہونی حکومت خوفزدہ کیوں ہیں؟
?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی پانچ روزہ
مئی
میدان جنگ میں شکست کا بدلہ فلسطینیوں قیدیوں سے
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی قابض جو غزہ کی پٹی میں 2 ماہ سے
دسمبر
برطانیہ کی ایک بار پھر روس کو سخت پابندیوں کی دھمکی
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ ان
فروری