?️
سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے میسیج چیٹنگ میں ایک دلچسپ فیچر پر آزمائش شروع کردی گئی۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق آزمائشی فیچر کے تحت گروپ چیٹس میں میسیجز کے ریپلائیز تھریڈ کی صورت میں نظر آنے لگیں گے۔
اس وقت واٹس ایپ پر کسی بھی میسج کا جواب دیتے وقت ہر ریپلائی الگ الگ ہوجاتا ہے اور کوئی بھی صارف گروپ میں کسی ایک میسیج پر جوابات دیتے ہیں تو سب کے ریپلائیز الگ الگ نظر آنے لگتے ہیں۔
تاہم نئے فیچر میں ایسا نہیں ہوگا اور تمام ریپلائیز ایک ساتھ تھریڈ کی صورت میں نظر آنے لگیں گے۔
فیچر کے تحت اگر کسی گروپ میں کوئی صارف میسیج بھیجتا ہے اور اس پر 10 افراد ریپلائی کرتے ہیں تو تمام افراد کے ریپلائیز اور اصل میسیج ایک ساتھ تھریڈ کی صورت میں نظر آئیں گے۔
یعنی اگر کسی گروپ میں کسی اہم موضوع پر متعدد افراد بحث کرنے لگیں گے تو پہلے بھیجے گئے میسیج پر جو شخص ریپلائی کرے گا اور پھر دوسرا شخص بھی اسی جواب پر ریپلائی کرے گا تو تمام ریپلائیز ایک ساتھ جمع ہوجائیں گے اور ریپلائی تھریڈ کو کلک کرنے پر تمام جوابات کو پڑھا بھی جا سکے گا۔
مذکورہ فیچر کا زیادہ فائدہ بڑے گروپ چیٹس میں ہوگا اور چیٹنگ میں حصہ لینے کے خواہش مند نئے صارف کو معاملہ سمجھنے میں آسانی ہوگی۔
مذکورہ فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دے کر اس پر آزمائش شروع کردی گئی اور جلد ہی مزید صارفین کو اس تک رسائی دیے جانے کے بعد فیچر کو عام صارفین کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
مشہور خبریں۔
حکومت نے اپوزیشن کو الیکٹرونگ ووٹنگ مشین کا ماڈل دیکھنے کی دعوت دی
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے الیکشن میں دھاندلی سے بچنے کے لئے
مئی
تحریک انصاف کی شکست کی وجوہات سامنے آ گئیں
?️ 22 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں)خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پاکستان
دسمبر
امریکی سیاست کے بارے میں امریکی تجزیہ کار کا اہم اعتراف
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ میں کالج آف پولیٹیکل سائنس اینڈ پبلک پالیسی کے اسسٹنٹ
جولائی
پاک اور افغانستان کی زمینیں ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہوں گی
?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ
جولائی
غزہ میں دائمی جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ
دسمبر
گھر سے میدان تک؛ خواتین مزاحمت کا مرکز ہیں اور مجاہدین کی نسلوں کی پرورش کرتی ہیں
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی ایک تعلیمی مشیر محترمہ "فاطمہ نصر اللہ” نے
اگست
عرب ممالک کا سویڈن کے ساتھ سلوک
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:بین الاقوامی تعلقات کے محقق اور عرب دنیا کی سیاسی معیشت
جولائی
سیلاب میں فصلیں تباہ ہونے سے کراچی میں مہنگائی کا طوفان
?️ 7 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب میں فصلیں
ستمبر