واٹس ایپ صارفین کی ایک اور بڑی مشکل حل

واٹس ایپ نے منفرد فیچر  متعارف کرا دیا

?️

نیو یارک( سچ خبریں)پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کی ایک اور بڑی مشکل حل ہوگی ہے، کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں تاکہ صارفین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے موبائل اپیلیکیشن کے علاوہ ڈیسک ٹاپ ورژن اور ویب واٹس ایپ سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ونڈوز ٹین کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو ایک مشکل درپیش تھی کہ وہ چیٹ کا اسکرین شاٹ نہیں لے پاتے تھے، جس کی وجہ سے صارفین نے متبادل طریقے استعمال کیے۔اگر آپ ان طریقوں کو نہیں جانتے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اسکرین شاٹ لینے کے تین طریقے ہیں۔

ونڈوز میں موجود اسنیپنگ ٹول نامی فیچر کی مدد سے صارف اسکرین پر نظر آنے والی تصویر کا امیج باآسانی حاصل کرسکتا ہے۔اگر آپ پورے چیٹ باکس کا اسکرین شاٹ لینا چاہتے ہیں تو اس کے لیے مائیکروسافٹ کا براؤزر ’ایج‘ بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا، کیونکہ اُس میں یہ سہولت موجود ہے، جسے مینئول اور کی بورڈ کی شاٹ کی Shift+Ctrl+S کی مدد سے استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بٹن دبانے کے بعد تصویر بن جائے گی، جسے آپ اپنے کمپیوٹر میں جے پی جی فارمیٹ میں محفوظ کرسکتے ہیں۔اگر آپ گوگل کروم پر واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو تھرڈ پارٹی ایپلیکیشنز  (ایکسٹینشنز) کی مدد سے پورے پیج کا اسکرین شاٹ لے سکتے ہیں، اس حوالے سے اسٹور پر متعدد ایکسٹیشنز موجود ہیں۔

مشہور خبریں۔

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے فریم ورک پر عمل کرنا ہوگا، وزیر اعظم

?️ 12 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہبازشریف نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے

صہیونی حکومت میں شدید سیاسی کشمکش

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت کے اندرونی سیاسی اختلافات اُس وقت شدت اختیار

ہتھیاروں کی فروخت کے لیے امریکہ کا نیا بہانہ

?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تائیوان چین کی دھمکیوں کا مقابلہ

دنیا کی بڑی طاقتوں کے درمیان تصادم کا امکان بڑھتا جا رہا ہے: امریکی جنرل

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:  روسی نیٹ ورک نے کہا کہ جیسے جیسے دنیا زیادہ

اسرائیل کا کوئی بھی جہاز بحیرہ احمر سے نہیں گزرے گا

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:مہدی المشاط نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ

پاکستان کے پیس آف بورڈ میں شمولیت سے بھارت بے چین ہے۔ مشاہد حسین سید

?️ 26 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ٹرمپ

’کو – بیجنگ ’ سے پاکستان کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام مزید مضبوط ہو گا، گورنر اسٹیٹ بینک

?️ 3 دسمبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا

ٹیکس کے  پیسوں سے متعلق فرخ حبیب کا اہم بیان

?️ 6 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے