?️
سچ خبریں: چینی آرٹیفیشل انٹیلی جنس اسٹارٹ اپ ’ مینس’ نے منگل کو اپنا پہلا اے آئی اسسٹنٹ رجسٹرڈ کروالیا، جس کے بارے میں پہلی بار سرکاری ذرائع ابلاغ پر بھی رپورٹ نشر کی گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز ’ کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے بیجنگ کی ان ملکی اے آئی فرمز کی حمایت کی حکمت عملی ظاہر ہوتی ہے جو عالمی سطح پر شناخت حاصل کرچکی ہیں۔
چینی اسٹارٹ اپ ’ ڈیپ سیک ’ نے اپنے امریکی حریفوں کے ہم پلہ مگر ان سے کم لاگت اے آئی ماڈلز کے اجرا کے ذریعے سلیکون ویلی کو حیران کردیا ہے اور اب چینی سرمایہ کار اگلے چینی اسٹارٹ اپ کی تلاش میں ہیں جو گلوبل ٹیک آرڈر کو یکسر بدل ڈالے گا۔
ان میں سے کچھ سرمایہ کاروں کی نظریں مینس پر ہیں، چند ہفتے قبل اس کمپنی نے اپنا اے آئی ایجنٹ اس دعوے کے ساتھ ریلیز کیا تھا کہ یہ دنیا کا پہلا جنرل اے آئی ایجنٹ ہے جو ازخود فیصلے کرنے اور مختلف امور خودکار طور پر انجام دینے کی صلاحیت کا حامل ہے اور اسے چیٹ بوٹ اور ڈیپ سیک جیسے چیٹ بوٹس کے مقابلے میں کہیں کم ہدایت لینے کی ضرورت ہوتی ہے، اپنے اے آئی ایجنٹ کے اجرا کے ساتھ ہی یہ کمپنی ’ ایکس ’ پر وائرل ہوگئی تھی۔
بیجنگ اب عندیہ دے رہا ہے کہ وہ ڈیپ سیک کی طرح ملکی سطح پر مینس کے اے آئی ایجنٹ کی حمایت کرے گا۔
چین کے سرکاری نشریاتی ادارے ’ چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن ’ ( سی سی ٹی وی) نے منگل کو پہلی بار مینس کی خصوصی کوریج دیتے ہوئے اے آئی ایجنٹ اور ڈیپ سیک کے اے آئی چیٹ بوٹ کے درمیان فرق بیان کرتی ویڈیو نشر کی۔
بیجنگ کی مقامی حکومت نے منگل کو اعلان کیا کہ مینس کی ابتدائی پروڈکٹ ’ مونیکا ’ نامی ایک اے آئی اسسٹنٹ کے چینی ورژن نے چین میں جنریٹیو اے آئی ایپس کے لیے درکار رجسٹریشن مکمل کرلی ہے، جس کے بعد ایک اہم ضوابطی رکاوٹ دور ہوگئی ہے۔
چین میں جاری کی جانے والی تمام جنریٹیو اے آئی ایپلی کیشنز کے لیے ریگولیٹرز کے وضع کردہ سخت اصولوں کی پاسداری کرنا ضروری ہے جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ یہ ایپلی کیشنز ایسے مواد تخلیق نہ کریں جسے بیجنگ حساس یا تباہ کن سمجھتا ہے۔
گزشتہ ہفتے مینس نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا کے ’ کیو ووین ’ اے آئی ماڈلز کی تخلیق کار ٹیم کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا، اس قدم سے مینس کے ملکی سطح پر ریلیز کیے گئے اے آئی ایجنٹ کو سہارا مل سکتا ہے۔
مینس کے مطابق یہ اے آئی ایجنٹ صرف انوائٹ کوڈز کے ذریعے آنے والے صارفین کے لیے دستیاب ہے اور اس اے آئی ایجنٹ سے مستفید ہونے کے منتظر صارفین کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا ہیگ کی عدالت نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے گی؟
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے اعلان کیا
مئی
اسرائیل کی یقینی تباہی کے 7 نکتہ
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: فلسطین پر غاصب صیہونی حکومت کے قبضے کے آغاز سے
نومبر
سوریہ کے وسطی علاقے میں نامعلوم افراد کا حملہ، 9 افراد زخمی
?️ 5 فروری 2026سوریہ کے وسطی علاقے میں نامعلوم افراد کا حملہ، 9 افراد زخمی
فروری
چین کہاں کہاں امریکہ کے لیے خطرہ ہے؟
?️ 2 جولائی 2023سابق امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ کیوبا میں چینی فوجی اڈوں
جولائی
نیتن یاہو اسرائیل کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہے ہیں: نیویارک ٹائمز کے کالم نگار
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:مشہور امریکی تجزیہ کار کا خیال ہے کہ صیہونی وزیر اعظم
مارچ
یورپ یوکرین میں امن کی راہ میں کیوں رکاوٹ ڈال رہا ہے؟
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے واشنگٹن اور ماسکو کی کوششوں
دسمبر
صیہونی فوج نے جنین پر وسیع حملہ کیوں کیا؟
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: قابض صہیونی حکومت نے اپنی پرانی سازش کے تحت فلسطینی
ستمبر
کیا TikTok کی مقبولیت امریکی طاقت کے سینے میں خنجر ہے؟
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:میڈیا اور مواصلاتی پروگراموں کی دنیا میں، ٹک ٹاک، دنیا کے
مارچ