?️
سچ خبریں: اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے نئے، بہتر اور تیز ورژن متعارف کردیا ہے جسے نان سبسکرائبرز بھی استعمال کر سکیں گے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ ماڈل کی تقریب رونما ایسے وقت میں ہوئی جب اس کی حریف کمپنی گوگل اپنی سالانہ کانفرنس میں اپنے مصنوعی ذہانت کی حامل تازہ ترین ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے جا رہی ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کے نئے ماڈل کو ’چیٹ جی پی ٹی فور او‘ کا نام دیا گیا ہے، نئے ورژن میں مصنوعی ذہانت کا چیٹ بوٹ بھی چیٹ جی پی ٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
چیف ٹیکنالوجی افسر میرا مورتی نے سان فرانسسکو میں لانچ ایونٹ میں کہا کہ ’ہم اپنے تمام مفت صارفین کے لیے ’چیٹ جی پی ٹی فور او‘ متعارف کرانے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔‘
تقریب رونما کے دوران چیف ٹیکنالوجی افسر میرا مورتی اور اوپن اے آئی کے انجینئرز نے ایک ورچوئل ایونٹ کے دوران ’جی پی ٹی فور او‘ سے سوالات پوچھے اور اس کا تجربہ بھی کرکے دکھایا۔
’جی پی ٹی فور او‘ کے لائیو ڈیمو کے دوران اس نے ریاضی کی سوالات کو حل کرنے کی بجائے اس کے حل کے آسان طریقے تجویز کیے۔
اس نے چند کمپیوٹر کوڈز کا بھی تجزیہ کیا، اطالوی زبان سے انگریزی زبان میں ترجمہ کیا اور ایک مسکراتے شخص کی سیلفی سے اس شخص سے جذبات کا بھی اندازہ لگایا۔
چیٹ جی پی ٹی کا یہ ورژن پہلے ورژن سے زیادہ تیز ہے اور اس چیٹ بوٹ میں باتیں کرنے والی آواز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
نیا ورژن نہ صرف تصاویر کے عنوانات کو پڑھ کر اُن پر بحث کر سکتا ہے بلکہ مختلف زبانوں کا ترجمہ کرنے کے ساتھ ساتھ تصاویر کے ظاہری تاثرات سے جذبات کا اندازہ بھی لگا سکتا ہے، اس میں میموری یعنی یاداشت کا فیچر بھی متعارف کروایا گیا ہے تاکہ یہ پہلے دیے گئے جوابات کو بھی یاد رکھ سکے۔


مشہور خبریں۔
روس کے جوہری نظریے میں تبدیلی پر امریکہ کا ردعمل
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے سرکاری ترجمان میتھیو ملر نے کل
نومبر
غزہ میں ایسا کیا ہوا کہ فرانس بھی پریشان
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں اجتماعی قبروں سے سینکڑوں فلسطینی شہداء
اپریل
ایرانی بہت ہوشیار ہیں:سابق صیہونی عہدہ دار
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق چیف آف اسٹاف نے اس بات کا
ستمبر
اسرائیل نے غزہ کیفے پر حملے میں ممنوعہ بم استعمال کیا
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: گارڈین کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی قابض
جولائی
Police to deploy more than 5,800 personnel for IMF-World
?️ 9 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
بائیڈن عرب نیٹو کے قیام میں ناکام رہے: مصری صحافی
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: مصری صحافی مصطفی بکری نے کہا کہ جدہ سربراہی
جولائی
لبنان میں داعش کے وابستہ گروہ گرفتار
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:لبنانی سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے جنوب میں شامی سرحد
اگست
ایران سے پابندیاں ہٹانے کا بائیڈن کا نیا دعویٰ
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: پیر کو 10ویں جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر نظرثانی
اگست