🗓️
کیلیفورنیا(سچ خبریں) فیس بک کو اب میٹا کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، حال ہی میں اپنا نام ’فیس بک انکارپوریٹڈ‘ سے ’میٹا انکارپوریٹڈ‘ کرنے کے بعد کمپنی نے اپنی پہلی ورچوئل ریئلٹی (وی آر) سوشل گیم ایپلی کیشن متعارف کرادی ہے ہاریزن ورلڈس نامی ایپ میں گیمز کے ذریعے پیسے بھی کمائے جا سکیں گے۔
’فیس بک‘ کو اب ’میٹا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور کمپنی نے اپنا نام ورچوئل ریئلٹی (وی آر) اور آگمینٹڈ ریئلٹی (اے آر) کی دنیا میں قدم رکھنے کی وجہ سے کیا۔ نئی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے میٹا نے اب پہلی وی آر سوشل گیم ایپلی کیشن ’ہاریزن ورلڈس متعارف کرادی۔
میٹا کے مطابق نئی سوشل وی آر گیمنگ ایپلی کیشن کو ابتدائی طور پر امریکا اور کینیڈا میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے مفت میں متعارف کرایا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔فیس بک نے مذکورہ ایپ کو متعارف کرنے کا اعلان 2019 میں کیا تھا، تاہم طویل تاخیر کے بعد اب اسے ابتدائی طور پر امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے۔
’ہاریزن ورلڈس‘ دراصل ورچوئل ریئلٹی کی گیمنگ ایپلی کیشن ہے جسے ہیڈ سیٹ کے ذریعے چلایا جا سکتا ہے۔ مذکورہ ایپ کو استعمال کرنے کے لیے میٹا پلیٹ فارمز یعنی فیس بک یا ’اوکلس‘ کا اکاؤنٹ ہونا لازمی ہوتا ہے اور مذکورہ ایپ میں مختلف طرح کی گیمز ہیں۔
مذکورہ گیم ایپلی کیشن میں ایسے فیچرز یا کھیل بھی ہیں، جنہیں کھیل کر لوگ پیسے بھی کما سکتے ہیں جب کہ اپنا سوشل نیٹ ورک بھی بنا سکتے ہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ گیم ایپلی کیشن کو اگلے چند ماہ میں یورپ اور بعد ازاں ایشیائی ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ میٹا نے ماضی میں بھی فیس بک کے پلیٹ فارم سے ’اوکلس‘ سمیت دیگر نام سے ورچوئل ریئلٹی کے پلیٹ فارم متعارف کرا رکھے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ایران میں صدارتی انتخابات کی تازہ ترین صورتحال
🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے آج ایک مضمون ایران میں صدارتی
جون
النصیرات کے قتل کے بعد غزہ جنگ صورتحال
🗓️ 10 جون 2024سچ خبریں: معروف فلسطینی تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے اپنا نیا نوٹ غزہ
جون
باغیوں کی باغیوں کی امداد طلب
🗓️ 6 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر میں بغاوت کے منصوبہ سازوں کی جانب سے تشکیل
اگست
اردن اسرائیل کا نیا سیکیورٹی چیلنج
🗓️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق اردن کے ساتھ
مارچ
غزہ نے تمام اسرائیلی کابینہ کو اقتدار کا سبق سکھایا: معاریو
🗓️ 6 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے تجزیہ کار ایلون بن ڈیوڈ نے ایک تجزیے
مئی
صیہونیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی
🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:مصر کے اوقاف کے وزیر نے عوریف بستی کی مسجد پر
جون
صیہونی عرب ممالک کے ساتھ ایک اور ملاقات کے خواہاں
🗓️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حکومت کی وزارت خارجہ
جنوری
امریکہ کا سب سے بڑا معاشی ہتھیار بیکار
🗓️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: فارن افیئرز میگزین نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے
دسمبر