میٹا میں تعینات اسرائیلی اعلیٰ افسر کی جانب سے فلسطین کے حق میں پوسٹس ہٹانے کا انکشاف

?️

سچ خبریں: (سچ خبریں) دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک اور سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا میں تعینات خاتون پالیسی چیف جو اسرائیل میں اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز تھیں، کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام پر فلسطین کے حق میں کی گئی پوسٹس کو ہٹانے اور انہیں محدود کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹس میں بتایا کہ انہوں نے ایسی دستاویزات دیکھی ہیں، جن میں اسرائیلی حکومت نے پالیسی چیف کو ’اسٹوڈنٹس فار جسٹس فلسطین‘ (ایس جے پی) گروپ کے مواد کو ہٹانے سمیت فلسطین کے حق میں کی گئی دوسری پوسٹس کو بھی ڈیلیٹ کرنے کا کہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میٹا میں تعینات پالیسی چیف Jordana Cutler جو اسرائیلی ہیں، وہ اگرچہ فیس بک اور انسٹاگرام سے مواد ہٹانے والی ٹیم یا مواد کی نگرانی کرنے والی ٹیم کا حصہ نہیں، تاہم اس کے باوجود اسرائیلی حکومت نے انہیں فلسطین کے حق میں شیئر کردہ مواد کو ہٹانے کے لیے کہا۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر اسرائیلی پالیسی چیف نے انسٹاگرام اور فیس بک سے نہ صرف اسرائیل کے خلاف دنیا بھر کی یونیورسٹیز میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے گروپس ’ایس جے پی‘ کی پوسٹس ہٹائیں بلکہ انہوں نے فلسطین کے حق میں کی گئی دوسری پوسٹس بھی ہٹائیں۔

اسرائیلی حکومت نے پالیسی چیف کو ہدایت کی کہ فیس بک اور انسٹاگرام سے ایسی پوسٹس بھی ہٹوائی جائیں جن میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملوں پر فلسطینیوں کو جشن مناتے دکھایا گیا۔

علاوہ ازیں پالیسی چیف کو یہ بھی ہدایات کی گئیں کہ فلسطین کے حق اور غزہ میں جارحیت کی پوسٹوں بھی ڈیلیٹ کرایا جائے یا انہیں محدود کرایا جائے۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اسرائیلی حکومت کے مطالبوں اور فرمائش پر میٹا میں تعینات اسرائیلی پالیسی چیف نے کتنا عمل کیا۔

یہاں یہ واضح رہے کہ مذکورہ پالیسی چیف خاتون کئی سال تک اسرائیلی حکومت کے اعلیٰ عہدوں پر تعینات رہیں، وہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی مشیر بھی رہ چکی ہیں۔

علاوہ ازیں مذکورہ خاتون واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے میں بھی اعلیٰ عہدوں پر تعینات رہیں لیکن 2016 میں انہوں نے بطور اسرائیل پالیسی چیف میٹا کمپنی کو جوائن کیا جو کہ فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی ہے۔

مشہور خبریں۔

ہم اسے آئینی ترامیم نہیں بلکہ پی سی او کہیں گے، فواد چوہدری

?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے چیئرمین پاکستان

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، گندم کی فی من قیمت خرید 3900 روپے مقرر

?️ 9 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)

یوٹیوب پر طویل ویڈیو کا دلچسپ حصہ دکھانے والا اے آئی فیچر متعارف

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے پریمیم صارفین کے لیے

امریکہ روس پر دہشت گرد حملوں کے لیے داعشی فورسز کو بھرتی کرنے کی کوشش میں

?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کی فارن انٹیلی جنس نے آج اطلاع دی کہ

سعودی بحران اسرائیل کے ساتھ معمول پر آنے کا ایک موقع

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:  ایک اسرائیلی مصنف نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو

مغرب میں صہیونی اہلکار کے جنسی اسکینڈل کی خبریں عام

?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:    عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مغرب میں صیہونی

صیہونی حکومت کے ساتھ معمول پر لانے کے لیے سعودی عرب کے نئی شرطیں

?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی ولی عہد  محمد بن سلمان کے ساتھ ایک حالیہ

طالبان نے کابل کے بش بازار کا نام بدل کر مجاہدین رکھا

?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ طالبان نے افغانستان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے