میوزک شائقین کے لیے ٹک ٹاک کا نیا فیچر

?️

سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے موسیقی کے شائقین کے لیے ’شیئر ٹو ٹک ٹاک‘ نامی نیا فیچر پیش کردیا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’شیئر ٹو ٹک ٹاک‘ فیچر کے تحت شائقین ایپل میوزک اور اسپاٹی فائے سے براہ راست میوزک کو ٹک ٹاک پر شیئر کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق مذکورہ فیچر موسیقی کے شائقین کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے متعارف کرایا گیا ہے، اس سے میوزک کے شوقین افراد کو اپنی پسند کے گانے دوسروں کے ساتھ بڑے پیمانے پر شیئر کرنے کا موقع ملے گا۔

فیچر کے تحت صارفین ایپل میوزک یا اسپاٹی فائے سے گانوں کو فیڈ سمیت اپنی اسٹوریز میں بھی شیئر کر سکیں گے۔

علاوہ ازیں دونوں پلیٹ فارمز سے گانوں کو ڈائریکٹ میسیجز (ڈی ایمز) میں بھی بھیجا جا سکے گا۔

’شیئر ٹو ٹک ٹاک‘ فیچر کے تحت صارفین نہ صرف ایک گانا بلکہ پلے لسٹس اور پورے کا پورا ایلبم بھی ریلیز کر سکیں گے۔

شائقین کو کسی بھی آڈیو سانگ کو شیئر کرتے وقت کوئی تصویر ساتھ شامل کرنی ہوگی، جس سے ایپل میوزک اور اسپاٹی فائے سے گانا براہ راست ٹک ٹاک پر شیئر ہوجائے گا۔

’شیئر ٹو ٹک ٹاک‘ فیچر کو 7 نومبر کو پیش کیا گیا، تاہم فوری طور پر مذکورہ فیچر تک تمام صارفین کو رسائی نہیں دی گئی، ترتیب وار تمام صارفین کو اس تک رسائی دے دی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

ایم پیکیچ پر وزیر اعظم نے لگائی روک

?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم نے حکم

ہم نے یوکرین کے لیے دو سال کے فنڈز مخصوص کر دئیے ہیں: پینٹاگون

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:   روس کی جانب سے کیف حکومت کے اتحادیوں کو یوکرین کو

غزہ میں اسرائیل کی بربریت ناقابل بیان

?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ایک بار پھر غزہ

صیہونی آباد کار نیتن یاہو کے کس دعوے پر ہنستے ہیں؟

?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: سدیروت کی مقبوضہ بستی میں رہنے والے صہیونی آبادکاروں نے

ڈونلڈ لو رجیم چینج کو تسلیم کر لیتا تو دباؤ جو بائیڈن حکومت پر آتا، عمران خان

?️ 26 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ

ایران کے خلاف ڈرون نیٹ ورک بنانے کے لیے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جدوجہد

?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:   بدھ کو امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا

معمول سے کم بارشوں کے باعث ربیع کی فصلوں کے اہداف کو پورا کرنا مشکل ہوگیا

?️ 28 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) حکومت نے معمول سے کم بارشیں ہونے پر تشویش

پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں تیز کردیں

?️ 2 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے