مُردہ سیاستدانوں کی اے آئی ویڈیوز، بھارت میں انتخابی مہم کے دوران ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال

?️

سچ خبریں: بھارت میں رواں ماہ 19 اپریل سے شروع ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات کے لیے مہم جاری ہے اور اس بار انتخابی مہم کے دوران بڑے پیمانے پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال دیکھنے میں آ رہا ہے۔

خبر رساں ادارے ایجنسی پریس فرانس (اے ایف پی) کے مطابق انتخابی مہم کے دوران مختلف سیاسی جماعتیں اپنے ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مرے ہوئے سیاست دانوں کی اے آئی ویڈیوز بنا کر جلسوں میں چلاتی دکھائی دے رہی ہیں۔

سیاسی جلسوں کے دوران مرے ہوئے سیاست دانوں کی اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی آڈیو اور ویڈیوز چلا کر ووٹرز اور اپنے کارکنان کے دل جیتنے جب کہ حریفوں پر سبقت لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تامل ناڈو میں آنجھانی سیاست دان اور سابق اداکارہ جے لیلیتا کی اے آئی ٹولز سے تیار کردہ ویڈیوز اور آڈیوز چلا کر سیاسی ہمدریاں بٹورنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور لوگ بڑے پیمانے پر جے للیتا کی تقریریں سننے کے لیے جلسوں میں شریک ہو رہے ہیں۔

اسی طرح تامل ناڈو میں ہی ایک دوسرے مردہ سیاست دان کی اے آئی کی مدد سے تیار کردہ ویڈیوز جلسوں اور ریلیوں کے دوران نشر کرکے سیاسی ہمدریاں حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بھارت میں انتخابی مہم کے دوران اے آئی ٹولز اور ڈیپ فیک کے استعمال سے جعلی خبریں اور معلومات پھیلانے کا امکان ہے اور اب تک ایسی ویڈیوز اور آڈیوز سے وہاں کے لوگ بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

جہاں سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنے مقبول لیڈرز کی اے آئی ٹولز کی مدد سے تیار کردہ ویڈیوز اور آڈیوز نشر کرتی دکھائی دیتی ہیں، وہیں بعض ڈیپ فیک جعلی ویڈیوز بھی پھیل رہی ہیں۔

ایسی ہی جعلی ویڈیوز میں مسلمان سیاست دان اسد الدین اویسی کی جانب سے ہندو ازم کا گیت پڑھنے کی ویڈیو بھی شامل ہے، جسے ہندو مخالفین شیئر کرکے مسلمان ووٹرز کو اسد الدین کے خلاف بھڑکاتے دکھائی دیتے ہیں۔

اسی طرح بھارتی انتخابی مہم کے دوران متعدد سیاست دانوں کی جعلی، ایڈٹ شدہ اور اے آئی ٹولز کے ذریعے تیار کردہ ویڈیوز اور تصاویر بھی تیزی سے پھیل رہی ہیں، جس وجہ سے وہاں کے لوگ صحیح اور غلط میں فرق سمجھنے سے قاصر ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کا پہلا مرحلہ 19 اپریل کو ہوگا اور انتخابات 7 ہفتوں تک یکم جون مرحلہ وار جاری رہیں گے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی آبادکاروں کا مسجد اقصی پر وحشیانہ حملہ

?️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی آبادکاروں کے لگاتار کئی دن سے مسجد اقصی پر وحشیانہ

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی اپیل، جسٹس منیب اختر کا بینچ کا حصہ بننے سے معذرت

?️ 30 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر

طالبان کا صیہونیوں کے خلاف اسلامی ممالک سے مطالبہ

?️ 26 جون 2023سچ خبریں:طالبان رہنما ہیبت اللہ آخوندزاده نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے

کیا مسلم لیگ(ن) تنہا ہو چکی ہے؟

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی میں اپنے

امریکی خفیہ سروس ٹرمپ کے محافظوں میں اضافے کی مخالفت؛ وجہ؟

?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ اس

افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو اہم پیشکش کردی

?️ 29 اپریل 2021کابل (سچ خبریں)  افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو اہم پیشکش

یہ ملک بے آئین و بے قانون ہے، فالج زدہ نظام نے قوم کی امنگوں کا گلا گھونٹ دیا، ترجمان پی ٹی آئی

?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص

پرتشدد احتجاج: امریکی سینیٹ کی کمیٹی کا پاکستان میں کشیدگی کم کرنے پر زور

?️ 12 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی سینیٹ کی ایک بااختیار کمیٹی نے حکومت پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے