?️
سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت کے کمیشن کی جانب سے کی جانے والی طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ موبائل فونز یا ریڈیو ویوز سے کسی طرح کا کوئی کینسر نہیں ہوتا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے قائم کیے گئے کمیشن نے طویل عرصے تک ریڈیو ویوز اور موبائل فونز کی ٹیکنالوجی کا انسانی صحت اور خصوصی طور پر کینسر کا باعث بننے پر تحقیق کی۔
کمیشن نے 28 سال تک 500 تحقیقات کا جائزہ لیا، جس میں سے 65 تحقیقات ایسی تھیں جو 1994 سے 2022 تک مختلف طبی جریدوں میں شائع ہوچکی تھیں اور ان میں موبائل فونز اور ریڈیو ویوز ٹیکنالوجی کے انسانی صحت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا تھا۔
ماہرین نے خصوصی طور پر ریڈیو ویوز اور موبائل فون کے سگنلز کو تقویت بخشنے والی ٹیکنالوجی کا دماغی کینسر سمیت گلے اور سینے کے کینسر پر اثر دیکھا۔
ماہرین نے پایا کہ نہ صرف موبائل ٹیکنالوجی بلکہ ریڈیو ویوز سے بھی کسی طرح کا کوئی کینسر نہیں ہوتا۔
ماہرین نے بتایا کہ اگر کوئی انسان 10 سال تک بھی موبائل فون مسلسل چلائے اور بار بار فون کالز کرنے کے لیے اسے دماغ کے قریب لائے تو بھی اس سے کینسر نہیں ہوتا۔
تحقیق میں ماہرین نے موبائل فونز کے استعمال، اس کی ٹیکنالوجی سمیت ریڈیو ویوز کو بھی انسانی صحت کے لیے محفوظ قرار دیا اور کہا کہ اس سے قبل موبائل فونز اور ریڈیو ویوز ٹیکنالوجی پر خدشات انتہائی کم ڈیٹا کی بنیاد پر ظاہر کیے گئے۔
اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کی کمیشن کا حصہ رہنے والی ایک تنظیم نے 2011 میں مختصر تحقیق کے دوران بتایا تھا کہ ممکنہ طور پر ریڈیو ویوز اور موبائل فونز کے سگنلز کو تقویت فراہم کرنے والی ٹیکنالوجی کینسر کا سبب بننے والی پیچیدگیوں کو بڑھا سکتی ہے۔
اس وقت تنظیم نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے محدود پیمانے اور ڈیٹا پر کی گئی تحقیق سے مذکورہ بات معلوم کی ہے، تاہم اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
اب عالمی ادارہ صحت کی کمیشن نے طویل عرصے تک رہنے والی تحقیق میں بتایا ہے کہ ریڈیو ویوز اور موبائل فون کے استعمال سے کسی طرح کا کوئی کینسر نہیں ہوتا، ٹیکنالوجی کا کینسر سے کوئی تعلق دریافت نہیں کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
رجنی کانت نے سالگرہ کی مبارکبادپر شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کیا
?️ 14 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) سپر اسٹار رجنی کانت نے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ
دسمبر
بائیڈن کے گھر سے 5 نئی دستاویز اور برآمد ہوئی
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:ولمنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر سے یوکرین اور
جنوری
کبریٰ خان اور گوہر رشید سعودی عرب میں نکاح کریں گے، میڈیا کا دعویٰ
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی
جنوری
جاپان، ناروے اور امریکہ میں صیہونیت مخالف مظاہرے
?️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: دنیا کے تین مختلف براعظموں کے عوام نے غزہ کے
اپریل
یورپی یونین نے برطانیہ کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے اہم قدم اٹھا لیا
?️ 16 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے بریگزٹ ڈیل کی خلاف ورزی کا
مارچ
اسرائیلی وزراء کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: جرمنی
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے وزیر خارجہ نے نیتن یاہو کی کابینہ کے انتہا
ستمبر
الاقصیٰ طوفان میں اسرائیل کی شکست پر نیتن یاہو کے بیٹے کا عجیب و غریب بیان
?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم
مارچ
بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ: شہباز گل پر فرد جرم 20 جنوری کو عائد ہوگی
?️ 6 جنوری 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اداروں
جنوری