?️
کیلیفورنیا(سچ خبریں) مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 11 بھی لانچ ہونے کے بعد بعض لوگوں کو اس بات کی پریشانی لاحق ہو گئی ہے کہ لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کو ونڈوز 11 پر مفت کیسے اپ گریڈ کریں؟ مائیکرو سافٹ کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فی الحال تمام اہل ڈیوائسز پر اپ گریڈ دستیاب نہیں ہوگی۔
ونڈوز 11 کو انسٹال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ اپ گریڈ ہو، امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسے تمام کمپیوٹرز جن پر ونڈوز 10 کو انسٹال کیا گیا ہے، ان کو ونڈوز 11 کو اپ گریڈ نہیں کیا جا سکتا، تاہم ونڈوز 10 کے حامل تمام نئے لیپ ٹاپس پر ونڈوز 11 مفت اپ گریڈ ہو سکے گی۔
کمپیوٹر پر اس مسئلے کا بھی حل ٹیکنالوجی ماہرین نے نکال لیا ہے، یعنی کچھ طریقے آزما کر کمپیوٹر پر بھی ایسا ممکن بنایا جا سکتا ہے۔اس کے لیے آپ کی ڈیوائس میں کم از کم 64 جی بی اسٹوریج، 4 جی بی ریم، ٹی پی ایم 2.0 (ٹرسٹڈ پلیٹ فارم موڈیول) سپورٹ، زین 2 سی پی یو یا انٹیل 8 جنریشن کافی لیک درکار ہوں گے۔
یہ دیکھنے کے لیے کہ آپ کی ڈیوائس ونڈوز 11 اپ گریڈ کے لیے اہل ہے یا نہیں، مائیکرو سافٹ کی پی سی ہیلتھ چیک ایپ کے ذریعے اسے چیک کر لیں، اس کے بعد اپنا تمام ضروری ڈیٹا، ایپس اور دستاویزات کا بیک اپ بنا لیں، اب سیٹنگز میں جا کر اپ ڈیٹ اینڈ سیکیورٹی اور پھر ونڈوز اپ ڈیٹ پر جائیں۔
اپ ڈیٹس میں اگر ونڈوز 11 دستیاب ہو تو وہاں ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کا آپشن نظر آئے گا، اس کے بعد ڈاؤن لوڈ اور انسٹال پر کلک کریں اور پھر آن اسکرین ہدایات پر عمل کرتے جائیں۔
لیکن یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ مائیکرو سافٹ کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فی الحال تمام اہل ڈیوائسز پر بھی اپ گریڈ دستیاب نہیں ہوگی، ونڈوز 11 کو بتدریج متعارف کرایا جائے گا، اور 2022 کے وسط تک یہ اپ گریڈ دستیاب ہوگی۔


مشہور خبریں۔
الجولانی کی شامی فوجیوں کو دھمکی
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:دہشت گرد گروہ ہیئت تحریرالشام کے رہنما ابو محمد الجولانی نے
دسمبر
تل ابیب میں نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے 21 افراد کی گرفتاری
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی پولیس نے اتوار کی صبح اعلان کیا کہ
فروری
ایران کے ساتھ مذاکرات کے نتائج حوصلہ افزا ہیں:امریکی عہدیدار
?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی اعلیٰ عہدیدار نے چوتھے دور کی غیرمستقیم مذاکرات کے
مئی
ایک ہفتے میں غزہ میں کیا کیا؟؛صیہونی حکومت کا اعتراف
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ
مارچ
’تیرے بن‘ ڈراما: خاتون کا مرد کے منہ پر تھوکنا اور ممکنہ ازدواجی عصمت دری
?️ 20 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے شائقین کو
مئی
امریکی فضا میں چینی بیلون
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اپنے ملک کی فضا میں چینی
فروری
سعودی عرب کی ترکی کے خلاف فٹ بال کی شکایت
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:ریاض میں ترکی کے دو مشہور فٹ بال کلبوں فینرباہسے اور
جنوری
امریکہ خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ ہے: چین
?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:چین کے ایک فوجی ترجمان نے امریکہ پر الزام عائد کیا
فروری