فیکٹ چیک: جی میل کے بند ہونے کی خبر جعلی ہے

?️

سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی ای میل سروس جی میل کے حوالے سے ایک جعلی اسکرین شاٹ پھیلا کر دعویٰ کیا گیا کہ جی میل کی سروس یکم اگست 2024 کو بند کی جا رہی ہے۔

تاہم یہ دعویٰ جھوٹا تھا، گوگل نے وضاحت کی ہے کہ جی میل کو بند نہیں کیا جا رہا، ای میل کی سروس بلا تعطل جاری رہیں گی۔

بزنس انسائیڈر کے مطابق ٹوئٹر پر ایک صارف نے جعلی اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں جی میل کا لوگو دکھائی دیا اور اس میں دعویٰ کیا گیا کہ جی میل کی سروس یکم اگست 2024 کو بند کی جائے گی۔

امریکی جریدے فوربز کے مطابق مذکورہ جعلی اسکرین شاٹ کو 10 لاکھ بار دیکھا گیا اور ہزاروں افراد نے اسے شیئر کیا، بعض صارفین نے اسے مزاحیہ سمجھ کر شیئر کیا اور بعض نے اسے حقیقت سمجھ کر شیئر کیا۔

جھوٹا اسکرین شاٹ پھیلنے کے بعد دنیا بھر میں جی میل سروسز استعمال کرنے والے کروڑوں افراد پریشان ہوگئے، تاہم گوگل نے جلد ہی اپنا بیان جاری کیا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق جی میل نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسکرین شاٹ کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ای میل سروسز بلا تعطل جاری رکھنے کی تصدیق کی۔

مشہور خبریں۔

عمران خان واقعی کشمیریوں کے محسن ہیں:عبدالقیوم نیازی

?️ 5 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کا کہنا

پاکستان میں پہلی بار ایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد کی ویکسینیشن

?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی

وزیر اعظم آج ون ونڈو احساس سینٹر کا افتتاح  کریں گے

?️ 9 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں پہلے

ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی

?️ 27 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں کورونا وائرس کا زور

ڈی جی آئی ایس پی آر نے تو خود کہا کہ سیاستدان آپس میں مل بیٹھ کر بات کریں

?️ 26 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے

مصر اور سنگاپور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی مخالفت کرتے ہیں

?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: مصر اور سنگاپور کے صدور نے اپنی سرزمین سے فلسطینیوں

صارفین سے جولائی میں استعمال شدہ بجلی پر 2.07 روپے فی یونٹ اضافی وصول کرنے کی درخواست

?️ 23 اگست 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) یکم جولائی سے یکساں ٹیرف میں 26 فیصد

پاکستان میں نیپاہ وائرس کا خطرہ ’کم‘، داخلی مقامات پر چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، این آئی ایچ

?️ 9 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے