فیس بک نے ہزاروں جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے

🗓️

سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ نے کہا ہے کہ اس نے ہزاروں ایسے جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے جو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے تھے کہ وہ امریکی افراد کے اکاؤنٹس ہیں۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے چین کے مختلف علاقوں سے چلائے جانے والے 4800 جعلی اکاؤنٹس کو بند کردیا۔

فیس بک انتظامیہ کے مطابق ڈیلیٹ کیے گئے تمام اکاؤنٹس کو چین سے چلایا جا رہا تھا لیکن وہ ایسا تاثر دے رہے تھے کہ وہ امریکی ہیں۔

ڈیلیٹ کیے گئے اکاؤنٹس پر پروفائیل تصاویر سمیت دیگر تصاویر بھی جعلی تھیں، جن میں امریکیوں کو دکھایا گیا تھا۔

فیس بک کے مطابق مذکورہ تمام اکاؤنٹس امریکی سیاست اور خصوصی طور پر آئندہ سال کے انتخابات کے حوالے سے منتخب مواد شیئر کرکے لوگوں کی سوچ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

کمپنی نے بتایا کہ تمام اکاؤنٹس پر ٹوئٹر پر شیئر کیے جانے والے امریکی شخصیات، اداروں اور میڈیا کے مواد کو شیئر کرکے امریکی سیاست پر تبصرے کیے جا رہے تھے۔

فیس بک کا کہنا تھا کہ مذکورہ اکاؤنٹس کو غلط معلومات پھیلانے اور آئندہ برس ہونے والے انتخابات پر اثر انداز ہونے کے ڈر کے پیش نظر ڈیلیٹ کیا گیا۔

خیال رہے کہ فیس بک پر ماضی میں امریکی انتخابات سے متعلق غلط معلومات پھیلانے کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں اور پلیٹ فارم پہلے بھی جعلی اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرتا رہا ہے۔

فیس بک کی طرح ٹوئٹر سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھی امریکی انتخابات کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے اور جعلی اکاؤنٹس کو پروموٹ کرنے جیسے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو ایک جارح بچے کی طرح برتاؤ کرتے ہیں:صیہونی اخبار

🗓️ 30 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک مشہور تجزیہ نگار کے مطابق بنیامین

ان کا کام ہی یہی ہے

🗓️ 22 جون 2023سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بدھ کے روز چینی صدر

پنجاب حکوت میں تبدیلی سے پورے ملک پر گرفت کمزور ہوسکتی ہے

🗓️ 29 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے

جنرل السیسی کا نیتن یاہو سے بات کرنے سے انکار

🗓️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق، مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اسرائیلی وزیر

خیبر شکن کا نام بالکل صحیح تھا : عطوان

🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:  اپنے تازہ ترین تجزیے میں، لندن سے شائع ہونے والے

فیس بک کے 3 ماہ میں ایک ارب 30 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے گئے؟

🗓️ 23 مارچ 2021نیویارک(سچ خبریں) فیس بک نے 2020 کی آخری سہ ماہی کے دوران

حکومتی حکمت عملی کے مثبت اثرات،پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری

🗓️ 14 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں حکومتی حکمت عملی کے مثبت اثرات

دنیا بھر میں سائبر چوری کرنے والا ملک

🗓️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے الزام لگایا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے