?️
سچ خبریں: فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز کی مالک کمپنی میٹا نے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے تمام پلیٹ فارم پر آنے والے وقت میں ایسا فیچر پیش کرے گی، جس سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے فیچر کی نشاندہی ہو سکے گی۔
اس وقت میٹا کے تمام پلیٹ فارمز سمیت انٹرنیٹ پر بہت سارا مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار وائرل ہو رہا ہے اور تمام کمپنیاں ایسے ٹولز بھی پیش کر رہی ہیں، جن کی مدد سے اے آئی مواد تیار کیا جا سکتا ہے۔
فیس بک نے بھی متعدد ایسے ٹولز پیش کر رکھے ہیں، جن کی مدد سے مواد کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
تاہم اب میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والے چند ماہ میں ایسے فیچر پیش کرے گی کہ فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز پر شیئر ہونے والے اے آئی مواد کی نشاندہی ہو سکے گی۔
میٹا نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ وہ دنیا کے متعدد پلیٹ فارم سے اشتراک کر رہی ہے اور جیسے ہی ان کا اشتراک مکمل ہوجائے گا، فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز پر اے آئی مواد کی نشاندہی کے فیچرز پیش کردیے جائیں گے۔
کمپنی کے مطابق فیچرز کے تحت تمام پلیٹ فارمز پر جیسے ہی کوئی صارف اے آئی تصویر شیئر کرے گا تو کمپنی مذکورہ تصویر پر کیپشن دے کر صارفین کو بتائے گی تصویر مصنوعی ہے۔
اسی طرح اے آئی ویڈیوز اور آڈیوز کی بھی نشاندہی کی جائے گی اور کیپشنز کے ذریعے صارفین کو آگاہ کیا جائے گا کہ مذکورہ مواد مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیا گیا۔
اسی طرح اگر بعض تصاویر کے بیک گراؤنڈ کو اے آئی کی مدد سے تبدیل کرکے شیئر کیا جائے گا تب بھی صارفین کو کیپشنز کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔
اسی طرح بعض مشکوک اور مبہم مواد پر بھی کمپنی کیپشن کے ذریعے آگاہی دے گی کہ مذکورہ مواد فائنل نہیں ہے یا اس متعلق کوئی تصدیق نہیں ہوسکے کہ وہ مصنوعی ذہانت سے تیار کیا گیا ہے یا نہیں۔
میٹا کی جانب سے مذکورہ فیچرز کے پیش کرنے کے اعلان کے بعد کمپنی کی تعریفیں کی جا رہی ہیں اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دوسری کمپنیاں بھی ایسے ہی فیچرز پیش کریں گی۔


مشہور خبریں۔
پاکستان میں غریب اور بجلی کے درمیان کیا رشتہ ہے؟ سینیٹر محسن عزیز کی زبانی
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کے چیئرمین، سینیٹر محسن
جولائی
عدنان صدیقی بھی بھارتی اداکار کے خیالات سے متفق ہیں
?️ 1 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی بھی بھارتی اداکار امیتابھ بچن
دسمبر
مہنگی بجلی کی پیداوار پر انحصار مزید بڑھ گیا، ڈیزل سے فی یونٹ لاگت 45.61 روپے
?️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نئے سال کے پہلے ہی ماہ مہنگی بجلی
فروری
صارفین کی بھی امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف درخواست دائر
?️ 17 مئی 2024سچ خبریں: امریکی صارفین اور کانٹینٹ کریئیٹرز نے بھی شارٹ ویڈیو شیئرنگ
مئی
مرکزی کردار کے لیے 16 ڈراموں کی پیش کش مسترد کی، علی رضا کا دعویٰ
?️ 13 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا نے دعویٰ کیا
دسمبر
سیلاب کی تباہ کاریاں
?️ 27 اگست 2022خیبر پختونخواہ:(سچ خبریں) خیبر پختونخواہ میں سیلاب سے ہلاکتوں اور تباہی کا
اگست
گوگل کی جانب سے اے آئی ٹولز کی آزمائش
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی
مئی
غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی قرارداد مبہم ہے: روس
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے
جون