?️
سچ خبریں: سوئیڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے 2024 کا فزکس نا نوبیل انعام مشین لرننگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی تخلیق کا سبب بننے والی تحقیق کرنے والے سائنس دانوں کو دینے کا اعلان کردیا۔
اکیڈمی نے فزکس کا مشترکہ انعام امریکی ماہرجان ہوپ اور برطانوی نژاد کینیڈین ماہر جیفری ہنٹن کو دینے کا اعلان کیا۔
جیفری ہنٹن کو تصاویر اور ڈیٹا سمیت دیگر مواد کو جمع کرنے والی تکنیکی مشین یعنی کمپیوٹر مشین کی تیاری سے متعلق کام کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔
اسی طرح جان ہوپ کو اے آئی کی تخلیق کا سبب بننے والے کام اور تحقیق کرنے پر انعام سے نوازا گیا، وہ ماضی میں گوگل میں ملازمت کرتے رہے ہیں اور انہوں نے اے آئی کے خطرات پر کھل کر بات کرنے کے لیے گوگل سے ملازمت چھوڑی تھی۔
دونوں ماہرین کی تحقیقات کی وجہ سے ہی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تیاری ممکن ہوئی، اسی بنیاد پر انہیں فزکس کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر دیا جائے گا۔
دونوں سائنس دانوں کو نوبیل انعام میں 11 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم دی جائے گی اور دونوں میں مساوی تقسیم کی جائے گی، انہیں دسمبر کے پہلے عشرے میں ایوارڈ دیا جائے گا۔
نوبیل کمیٹی ہر سال اکتوبر کے آغاز میں ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کرتی ہے اور جیتنے والوں کو دسمبر میں ایوارڈز فراہم کرتی ہے۔
سات اکتوبر کو کمیٹی نے طب کے نوبیل انعام کا اعلان کیا تھا، اس بار میڈیکل کا انعام دو امریکی ماہرین کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
یورپین سخت سردی کے منتظر رہیں: بریل
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بریل
ستمبر
کورونا کی تشخیص اب جدید طریقے سے کی جا سکے گی
?️ 29 جون 2021ابوظبی (سچ خبریں) ابو ظبی کے حکام محکمہ صحت نے عوام کو
جون
امریکی خارجہ پالیسی دنیا میں تناؤ کا باعث:روس
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ بیرون ملک امریکی
اگست
اسرائیل نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے: وزیر خارجہ
?️ 13 مئی 2021ملتان( سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سرزمین فلسطین میں اسرائیلی
مئی
نیب کیسز میں جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی
?️ 22 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی توشہ
جنوری
شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں سزا معطلی، ضمانت پر رہائی دینے کیلئے عدالت سے رجوع
?️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما سابق وزیر خارجہ
فروری
ادلب میں قتل و غارت کی لہر؛ دہشت گرد رہنماؤں کے جسمانی خاتمے میں تیزی آئی
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: باخبر ذرائع نے شام میں تنظیم کے مرکزی اڈے میں
اگست
وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے
?️ 8 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلا غ کی رپورٹ کے مطابق
مئی