?️
نیویارک (سچ خبریں) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور اہم فیچر متعارف کروا دیا ہے ، اس فیچر کی بدولت صارفین اپنے براؤزر پر کسی آڈیو اور ویڈیو کو پلے کرنے پر انگلش سب ٹائٹلز بھی دیکھ سکیں گے اور اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سرچ انجن گوگل نے اپنے کروم ویب براؤزر میں ایک اہم فیچر لائیو کیپشنز متعارف کروا دیا ہے۔گوگل کی جانب سے کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں لائیو کیپشنز کی آزمائش مئی 2020 سے کی جارہی تھی اور اب تمام صارفین اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اس کے لیے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر کروم کا ورژن 89 انسٹال ہونا ضروری ہوگا جس کے بعد وہ ریئل ٹائم کیپشن کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔ اس فیچر کے لیے کروم کی سیٹنگز میں جاکر وہاں ایکسس ایبلٹی کو سرچ کریں اور وہاں لائیو کیپشنز کو ان ایبل کردیں۔
لائیو کیپشنز ان ایبل کرنے پر صارفین اپنے براؤزر پر کسی آڈیو اور ویڈیو کو پلے کرنے پر انگلش سب ٹائٹلز دیکھ سکیں گے۔خیال رہے کہ گوگل کی جانب سے لائیو کیپشن کا فیچر 2019 میں اینڈرائیڈ فونز کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جو آغاز میں پکسل 4 کو دستیاب تھا۔
بعد ازاں اسے دیگر فونز جیسے گلیکسی ایس 20 اور ون پلس 8 میں پیش کیا گیا، جو فون کالز کی بجائے میڈیا فائلز پر کام کرتا تھا۔ گوگل کروم پر یہ فیچر یوٹیوب اور فیس بک پر ان ویڈیوز پر بھی کام کرتا ہے جن کو میوٹ کیا گیا ہو۔فی الحال یہ فیچر صرف انگلش زبان والی آڈیو کے لیے دستیاب ہے اور دیگر زبانوں کو شناخت نہیں کرسکتا۔


مشہور خبریں۔
سلامتی کونسل فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے فوری مداخلت کرے: عرب لیگ
?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: عرب لیگ کے سیکریٹریٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا
مئی
عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک کے حامیوں کا دھرنا ختم
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: عراق کی حکومتی تنظیموں کی قانونی حیثیت اور تحفظ کی
اگست
ٹرمپ کا ایک تباہ کن سال
?️ 2 نومبر 2025ٹرمپ کا ایک تباہ کن سال اسپین کے روزنامہ ایل پائیس نے
نومبر
وینزویلا میں چوتھے امریکی کی گرفتاری
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: وینزویلا کے وزیر داخلہ نے گزشتہ ماہ اس ملک میں چوتھے
ستمبر
Why do some holidaymakers like to dress to impress?
?️ 7 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
مر جائوں گا بانی پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑوں گا، اسد قیصر
?️ 4 مئی 2025صوابی: (سچ خبریں) رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے
مئی
کیا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے فوجی عدالت میں بھیجا جا سکتا ہے؟
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: لاہور ہائیکورٹ نے جمعرات کو عمران خان کے نو مئی
جولائی
تل ابیب اسٹاک مارکیٹ چھٹے روز بھی گراوٹ کا شکار
?️ 18 ستمبر 2025تل ابیب اسٹاک مارکیٹ چھٹے روز بھی گراوٹ کا شکار اسرائیلی اخبار
ستمبر